Jang News:
2025-08-10@21:32:53 GMT

بلوچستان: بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT

بلوچستان: بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

---فائل فوٹو 

صوبہ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم خشک اور معتدل رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بھی موسم خشک، خنک اور جنوبی و وسطی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی: کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد کراچی کے مضافات میں آج کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

آج دوپہر میں بارکھان، کوہلو، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ، نوشکی، ہرنائی میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، موسیٰ خیل، خضدار، قلات، خاران، لسبیلہ، اواران، کیچ، پنجگور اور گردونواح میں بھی بارش کی توقع کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: رہنے کا امکان

پڑھیں:

ممکنہ طور پر اسٹبلشمنٹ مطالبہ کر رہی ہے کہ خواجہ آصف کو وزارت سے ہٹایا جائے: سلیم بخاری کا دعویٰ 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی سلیم بخاری نے دعویٰ کیاہے کہ ممکنہ طور پر اسٹبلشمنٹ مطالبہ کر رہی ہے کہ خواجہ آصف کو وزارت دفاع سے ہٹا دیا جائے ، یہ معاملہ ابھی ڈھکا ہواہے لیکن آنے والے دنوں میں کھل کر سامنے آنے والا ہے ۔

سینئر صحافی سلیم بخاری نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح عثمان بزدار کے معاملے پر اسٹبلشمنٹ اور عمران خان کے درمیان تلخی تھی  اسی طرح کی تلخی خواجہ آصف کے معاملے میں دکھائی دیتی ہے ،  جس طرح مطالبہ کیا گیا تھا کہ عثمان بزدار کو ہٹا دیں اور شائد اب یہ مطالبہ بھی ہو رہاہے کہ خواجہ آصف کو وزارت دفاع سے ہٹا دیا جائے ، یہ ایک تنازع ہے ، جو شائد ابھی تک ڈھکا ہے اور آنے والے دنوں میں سامنے آنے والا ہے ، ن لیگ اور یہ اتحادی حکومت فی الحال اسٹبلشمنٹ کے ساتھ کسی قسم کا کوئی پنگا کرنا برداشت نہیں کرسکتی ، اگر کریں گے تو نتائج کو بھگتنے کیلئے تیار رہنا چاہیے ، کہیں نہ کہیں کوئی خرابی ضرورہے ۔

عمر ایوب کی ضمانت کی درخواستیں خارج

خواجہ آصف کو لے کر موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ایک تلخی ہے اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے کہ خواجہ آصف کو ہٹایا جائے سب کچھ ٹھیک نہیں ہے کہیں نہ کہیں کوئی خرابی ضرور ہے ! سلیم بخاری ۔۔۔ pic.twitter.com/5fUzUHlo0h

— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) August 8, 2025

مزید :

متعلقہ مضامین

  •   محکمہ موسمیات کی بارشوں سے متعلق تازہ پیشگوئی  
  • شہر قائد میں سرمئی بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
  • نادرا نے جانشینی سرٹیفکیٹ کا حصول آسان بنا دیا، اب درخواست کہیں سے بھی ممکن
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس کا امکان، بالائی اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش متوقع
  • کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
  • ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم، چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی، نوشہرہ میں سیلاب
  • ممکنہ طور پر اسٹبلشمنٹ مطالبہ کر رہی ہے کہ خواجہ آصف کو وزارت سے ہٹایا جائے: سلیم بخاری کا دعویٰ 
  • محکمہ موسمیات کی بارش اور شدید حبس کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، میدانی علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار
  • ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا