لاہور میں شاندار موسم، نوجوانوں کے سڑکوں پر میلے
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
سٹی42: لاہور میں آج شب شاندار موسم ہے اور نوجوان بے فکری کے ساتھ رات گئے کھلی رہنے والی آؤٹ لیٹس پر جمع ہیں۔
رات ڈھل رہی ہے لیکن لاہور کے بہت سے زندہ دل سڑکوں پر ہیں۔ موٹر سائیکلوں پر سوار نوجوان بے فکری کے ساتھ رات گئے کھلی رہنے والی کھانے پینے کے سامان کی آؤٹ لیٹس پر جا رہے ہیں اور ایک دوسرے سے کہہ رہے ہیں، جو ہو گا اچھا ہو گا۔
کچھ دیر پہلے پاکستان کے تین ائیر بیسز پر میزائل حملوں کی خبروں کی سرکاری سطح پر تصدیق کی گئی، کچھ دیر پہلے راولپنڈی کے نور خان ائیر بیس پر دوبارہ دھماکے ہونے کی خبریں نشر ہوئیں۔ لاہور میں نوجوانوں کے جذبات عروج پر ہیں، وہ کہہ رہے ہیں، ہم منتظر ہیں۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے وکیل نے سزا معطلی کی درخواستوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ درخواستیں قبل از وقت دائر کی گئی ہیں، اس لیے انہیں قابلِ سماعت قرار نہ دیا جائے۔
این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پہلے ان کی متفرق درخواست کو سنا جائے، اگر دوسری متفرق درخواست پہلے سنی گئی تو ہماری درخواست غیرموثر ہو جائے گی۔
دورانِ سماعت ایمان مزاری کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس متفرق درخواست پر دلائل دینے کے لیے تیار ہیں اور اگر عدالت مناسب سمجھے تو دونوں درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جا سکتا ہے۔
جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ وکیل پہلے مکمل تیاری کر لیں، یہ ان کے مؤکل کے حقوق کے لیے بہتر ہوگا، جس پر فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے حقوق چھوڑتے ہوئے دلائل دینے کے لیے تیار ہیں۔
فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔