نئے مالی سال کے بجٹ میں گاڑیوں پر عائد ٹیکسوں میں کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ میں گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسوں میں کمی اور گاڑیوں کی کمرشل درآمد میں نرمی کیے جانے کا امکان ہے، جس سے ملک میں درآمدی گاڑیاں سستی ہوجائیں گی اور پانچ سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دینے کی تجویز زیر غور ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی جانب سے گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسوں میں کمی اور گاڑیوں کی کمرشل درآمد کھولنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ اگلے مالی سال کے بجٹ تخمینہ جات و دیگر تجاویز کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے مشاورت کے لیے آئی ایم ایف کی ٹیم اگلے ہفتے پاکستان آئے گی جبکہ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو ڈیٹا پہلے ہی فراہم کیا جاچکا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان آنے والی آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ مشاورتی عمل میں اگلے مالی سال کی بجٹ سازی سے متعلق تخمینہ جات کو حتمی شکل دی جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف گاڑیوں کی مالی سال
پڑھیں:
بھارت کا جنگی جنون،پاکستان کی تینوں بندرگاہوں پر ہائی الرٹ ، ماہی گیری پر پابندی عائد، ہائی الرٹ جاری
پاکستانی بندرگاہوں پر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے سمندری حدودمیں ماہی گیری پرپابندی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تینوں بندرگاہوں پرہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ بندرگاہوں پرسیکیورٹی بڑھادی گئی اور غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے چھوٹی کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی لگادی ہے۔
موجودہ حالات کے پیش نظر پاکستانی سمندری حدود میں ماہی گیری پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے ماہی گیری کیلئے سمندر میں موجود فشنگ ٹرالرز اور کشتیوں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ہائی الرٹ تک سمندر میں کوئی غیر ضروری بوٹس اور ماہی گیری کشتیاں فشنگ بوتس پر پابندی ہوگی۔
دوسری جانب کراچی پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ پرشپنگ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے ، کراچی پورٹ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 جہاز کارگو لے کر روانہ ہو گے ہیںایک کارگو شپ آج رات روانہ ہوگا، کراچی پورٹ پر آئندہ 24 گھنٹے میں 10 کارگو، کیمیکل اور کنٹینتز شپ لنگر انداز ہوں گے۔