محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم سے جنگی صورتحال کی مانیٹرنگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
قیصر کھو کھر:محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم سے جنگی صورتحال کی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ کے اعلیٰ افسران نےکنٹرول روم کا دورہ کیا۔محکمہ داخلہ کا اضلاع کے تمام کنٹرول روم سے مسلسل رابطہ کیا جارہا ہے،کنٹرول روم میں سول ڈیفنس ریسکیو 1122 اور سیف سٹی کے افسران بھی موجود ہیں۔
کنٹرول روم سے لاہور اور پنجاب بھر کی مانیٹرنگ جاری ہے۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سندھ کے بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار جاری
کراچی(نیوز ڈیسک)محکمہ اطلاعات سندھ نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے۔
پراونشل رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 260309 کیوسک اور اخراج 231545 کیوسک ہے۔
سکھر بیراج پر پانی کی آمد 261554 کیوسک اور اخراج 206434 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 364041 کیوسک جبکہ اخراج 339486 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوٹری پر درمیانے درجے جبکہ گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
واضح رہے کہ مون سون بارشوں کے اختتام اور پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں کمی کے سبب سندھ میں سپر فلڈ کے خدشات ختم ہوگئے ہیں۔
سندھ حکومت نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے صوبے میں کچے کے علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا تھا۔
Post Views: 1