پاکستان ریلویز کا ٹرین آپریشن معمول کے مطابق رواں دواں
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
سعید احمد:پاکستان بھارت کشیدگی کے باوجود پاکستان ریلویز کا ٹرین آپریشن معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔
پاکستان ریلویز کے ترجمان کے مطابق تمام ٹرینیں چل رہی ہیں، کوئی ٹرین منسوخ نہیں کی گئی،چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز خود ٹرین آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔تمام کنٹرول آفسز سینٹرل کنٹرول آفس سے رابطے میں ہیں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستان ریلویز
پڑھیں:
کراچی کی بندرگاہ پر سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری
کراچی:کراچی کی بںدرگاہ پر سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 16 بحری جہازوں سے ایک لاکھ 16 ہزار 536 ٹن کارگو کی ہینڈلنگ کی گئی۔
77 ہزار ٹن امپورٹ اور 40 ہزار ٹن ایکسپورٹ کارگو کی ہینڈلنگ کی گئی۔
ترجمان کے پی ٹی کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں 5 جہازوں کی آمد اور 4 کی روانگی متوقع ہے جس میں بلک کریئرز، 6 کنٹینرز بردار بحری جہاز اور 2 آئل ٹینکرز شامل ہیں۔