بجلی کی قیمتوں میں کمی، نیپرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
نیپرا سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں مجموعی طور پر ایک روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی ہے اور یہ کمی ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ اور دیگر میں بجلی کی قیمت میں کمی کردی ہے اور نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ نیپرا سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں مجموعی طور پر ایک روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی ہے اور یہ کمی ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ بجلی کی قیمتوں میں 28 پیسے فی یونٹ کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی بنیادوں پر ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کردی گئی اور 28 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق رواں ماہ کے لیے ہوگا۔ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ کمی کا اطلاق تین ماہ مئی، جون اور جولائی 2025 کے لیے ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بجلی کی قیمت میں پیسے فی یونٹ ایک روپے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔