اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ اور دیگر میں بجلی کی قیمت میں کمی کردی ہے اور نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نیپرا سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں مجموعی طور پر ایک روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی ہے اور یہ کمی ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ بجلی کی قیمتوں میں 28 پیسے فی یونٹ کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی بنیادوں پر ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کردی گئی اور 28 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق رواں ماہ کے لیے ہوگا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ کمی کا اطلاق تین ماہ مئی، جون اور جولائی 2025 کے لیے ہوگا۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی اے نے بھارتی پروپیگنڈا نیٹ ورک کو بند کر دیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پیسے فی یونٹ بجلی کی

پڑھیں:

سرکاری محکموں اور اداروں میں نئی بھرتیوں کا فیصلہ

سٹی 42 : سندھ سرکار نے مختلف سرکاری محکموں اور اداروں میں 13 سالوں کے بعد  نئی بھرتیوں کا فیصلہ کرلیا۔

سندھ سرکار نے نئی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی ۔ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن سیکشن آفسر فائیو ثناء اللہ قاضی کے دستخط کے بعد جاری کیا گیا، جس کے مطابق نئی بھرتیاں پانچ سے 15 گریڈ تک کی کردی جائیں گی ۔ 

ڈالر کی قیمت میں کمی

واضح رہے کہ 2013 سے نئی بھرتیوں پر پابندی عائد تھی ۔ 

متعلقہ مضامین

  • سرکاری محکموں اور اداروں میں نئی بھرتیوں کا فیصلہ
  • حکومت کا بجلی کی کھپت بڑھانے کے لیے 22.98 روپے فی یونٹ کا نیا پیکیج تجویز
  • گردشی قرض بڑھوتری ،3 ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان
  • تین ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 45پیسے اضافے کا امکان
  • بجلی کی قیمت میں 45 پیسے اضافے کا امکان
  • تین ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان
  • بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان
  • 3 ماہ کے لیے بجلی 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
  • تین ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان 
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر جواب طلب