الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے وقار مہدی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پیپلزپارٹی کے وقار مہدی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
یاد رہے کہ وقار مہدی پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے۔
6 مئی کو ہونے والے انتخابات میں وقار مہدی نے 111 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل ایم کیو ایم پاکستان کی نگہت مرزا کو 36 ووٹ ملے۔
واضح رہے کہ 08 اپریل کو پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور بزرگ سیاستدان سینیٹر تاج حیدر مختصر علالت کے بعد 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، مرحوم کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی گئی تھی۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پیپلزپارٹی کے
پڑھیں:
بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کردی: الیکشن کمیشن ذرائع
بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کر دی۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے بلدیاتی انتخابات روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کردیا۔
مراسلے میں سرد موسم اور امن وامان کی خراب صورتِ حال کی بنا پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔