تین ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 45پیسے اضافے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ نیپرا میں ڈسکوز اور کے ای کے پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد،فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے ۔تین ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 45پیسے اضافے کا امکان ہے۔
نیپرا میں ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں45پیسے اضافے کی درخواست کر رکھی ہے۔ چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں اتھارٹی سماعت کرتی ہے۔ ڈسکوز نے پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 8ارب 41کروڑ روپے مانگے ہیں ۔
وزیراعظم نے تین ماہ کے لیے بجلی کی قمیت 7روپے 41پیسے کم کی۔ ابھی گردشی قرض میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ صارفین کے مطابق گردشی قرض بڑھ رہا ہے، ابھی زرعی اور صنعتی صارفین کے پیکیچ کا اعلان ہوا، کیا صنعتی اور زرعی پیکیج یکم نومبر سے شروع ہوگا؟ ممبر سندھ رفیق شیخ نے کہا کہ جس اسٹریکچر کے ساتھ پاور سیکٹر چل رہا ہے گردشی قرض ختم نہیں ہوگا۔
صنعتی صارفین نے کہا کہ انڈسٹری گردشی قرض پر3روپے 23پیسے سرچاج دے رہی ہے۔ اب دوبارہ بینکوں سے لیے گے گردشی قرض پر بھی سرچارج جاری رہے گا۔ ممبر نیپرا نے کہا کہ جب تک ڈسکوز کے نقصانات چوری کم نہیں ہوتی، ریکوری بہتر نہیں ہوتی گردشی قرضہ بڑھتا رہے گا۔
پاور ڈویژن حکام کا کہنا تھا کہ اضافی نقصانات اور کم ریگوری سے نقصانات بڑھے ہیں۔ نیپرا اتھارٹی نے سماعت مکمل کرلی۔ اتھارٹی اعدادوشمار کے جائزے کے بعد وفاقی حکومت کو فیصلہ بھیجے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی
---فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ نے سارا انعام قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم شاہنواز امیر کی سزا کے خلاف اپیل اور دیگر متعلقہ اپیلوں کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔
کیس کی سماعت جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف نے کی، مجرم کی والدہ ثمینہ شاہ کی بریت کے خلاف درخواست بھی زیرِ سماعت آئی۔
سماعت کے دوران شاہنواز امیر کی جانب سے وکیل چوہدری عبدالعزیز جبکہ مقتولہ سارا انعام کے والد کی جانب سے رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے استفسار کیا کہ کیا فریقین دلائل کے لیے تیار ہیں جس پر دونوں جانب کے وکلا نے آمادگی ظاہر کی، بعد ازاں وکیل چوہدری عبدالعزیز نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ایف آئی آر کا متن پڑھا۔
وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اس مقدمے میں ایاز امیر ابتدا ہی میں کیس سے ڈسچارج ہو گئے تھے اور اس حکم کو کسی فورم پر چیلنج نہیں کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ثمینہ شاہ کو بھی ٹرائل کورٹ نے عدم شواہد کی بنیاد پر بری کیا تھا تاہم اس وقت ان کے وکیل عدالت میں موجود نہیں تھے۔
عدالت نے آئندہ تاریخ کے حوالے سے فریقین سے رائے طلب کی جس پر رضوان عباسی نے سماعت آئندہ ہفتے یا موسم گرما کی تعطیلات کے بعد مقرر کرنے کی استدعا کی۔
اسلام آباداسلام آباد کی مقامی عدالت نے سارہ...
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ ستمبر 2022ء میں سارا انعام کو ان کے شوہر شاہنواز امیر نے قتل کر دیا تھا جبکہ ٹرائل کورٹ شاہنواز امیر کو سزائے موت سنا چکی ہے۔