ملک بھر کے لیے بجلی سستی، صارفین کے ساڑھے 52 ارب روپے بچیں گے
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
پاکستان بھر کے لیے بجلی ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: موسم گرما میں بھاری بلوں سے تنگ عوام کے لیے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا فیصلہ
نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق بجلی رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت سستی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں 3 ماہ تک کمی ہوگی۔ کراچی سمیت ملک بھرکے لیے مئی سے جولائی تک فی یونٹ بجلی ایک روپے55 پیسےفی یونٹ سستی کی گئی ہے۔
مئی سے جولائی ہر ماہ فی یونٹ بجلی ایک روپے55 پیسے سستی ہوگی۔ بجلی صارفین کو 52 ارب 60 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا۔
مزید پڑھیے: سولر صارفین سے سپلائی ہونے والی بجلی کی قیمت کم کرکے 10 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کا فیصلہ
کراچی کے صارفین کے لیے فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
کراچی کے صارفین کے لیے فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3 روپے 64 پیسے سستی کی گئی ہے۔
کراچی کے صارفین کو فروری کی ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف مئی کے بلوں میں ملےگا لیکن اس کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان! کس کو کتنا ریلیف ملا؟
ڈسکوز کے لیے مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 28 پیسے سستی کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بجلی سستی بجلی کی قیمت میں کمی نیپرا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بجلی سستی بجلی کی قیمت میں کمی نیپرا سستی کی گئی ہے فی یونٹ بجلی بجلی کی قیمت کی فیول کے لیے
پڑھیں:
پی ایس ایل ٹیموں کی آمدورفت کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کردی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیموں کی آمدورفت کے حوالے سے راولپنڈی ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کردی۔شام ساڑھے سات سے ساڑھے بارہ بجے تک ٹریفک کی روانی متاثر ہو گی. شہری ایکسپریس ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ریڈ زون اور سرینا سے آنےجانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ استعمال کرے، اسی طرح بری امام جانے والے شہری نادرا چوک کا استعمال کرے۔ٹیمزکی آمدورفت کے ٹائم ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے. شہریوں کی رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس بھی موجود رہے گی۔ٹریفک پولیس کے مطابق گھر سے نکلتے وقت 20 منٹ کا اضائی ٹائم رکھ کر نکلیں اور دوران سفر رہنمائی کے لیے 1915پر رابطہ کریں۔