راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اہم اقدام،   مریم نواز کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کا مقصد عوام کو ہنگامی حالت سے نمٹنے کے قابل بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں48گھنٹے میں رضا کاروں نے ٹریننگ مکمل کی، وزیر اعلیٰ کی ہدایت پرریسکیو ،سول ڈیفنس کی فرضی مشقیں جاری ہیں۔ 50ہزارسےزائد رضا کاروں نے شہری دفاع ٹریننگ مکمل کرلی۔
ہنگامی حالات کے پیش نظر ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کا ٹریننگ پروگرام کا آغاز کردیا،سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈکٹر رضوان نصیرنے ٹریننگ کی نگرانی کی۔

مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی

کمیونٹی ایمرجنسی تیاری اوررسپانس ٹریننگ کا دورانیہ چارگھنٹے مقرر کیا گیا،ہنگامی صورتحال میں بچاؤ اورمیڈیکل کٹ کے استعمال بارے آگاہی دی گئی،ہنگامی حالات میں خون کے بہاؤکو کنٹرول کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا،رضاکارو ں کو فریکچر مینجمنٹ اور سی پی آر کی ٹریننگ بھی دی گئی۔

کمیونٹی ایمرجنسی تیاری اوررسپانس ٹریننگ میں ٹرائی ایج ڈریل بھی جاری ہے،کمیونٹی ایریا میں ”کمیونٹی ایمرجنسی تیاری اوررسپانس ٹریننگ“ دی جائے گی۔

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کا مقصد عوام کو ہنگامی حالت سے نمٹنے کے قابل بنانا ہے،صوبہ بھر میں طلبہ اورمختلف مکاتب فکر کے لوگوں کو ٹریننگ بھی دی جارہی ہے،قوم ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

امن صرف جنگ کے ختم ہونے کا نام نہیں، مریم نواز

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ امن صرف جنگ کے ختم ہونے کا نام نہیں۔ امن انصاف، محبت و احترام کے ساتھ جینے کا دوسرا نام ہے۔

امن کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ سلام ان پر جو امن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے امر ہوگئے، انسانیت کا سب سے مقدس فرض اور ضرورت امن قائم رکھنا ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ امن ہی وہ طاقت ہے جو انسان کو انسان بناتی ہے، امن ہی ترقی کا پہلا قدم ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ امن سے نفرت کے اندھیروں میں بھی روشنی پھیل جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب میں قومی دن کا جشن ہے تو پاکستان بھی خوش ہے: مریم نواز
  • ساہیوال میں بھی الیکٹروبس سروس شروع 
  • مریم نواز بہت بدل گئی ہیں
  • بہاولنگر، مریم نواز کی ٹیکنِیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ فلڈ ریلیف کیمپ میں متاثرین سے ملاقات
  • اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر یہ نہ سمجھیں کہ آپ عقل کل ہیں،وفاق ایسے فیصلے کرے جن سے عوام کے حالات میں بہتری آئے.شرجیل میمن
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ساہیوال کے عوام کے لیے 30 الیکٹرک بسوں کا اعلان
  • جنوبی وزیرستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی، ایف سی ساؤتھ کے ہنگامی اقدامات
  • سیلاب متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی ہنگامی بحالی، مریم نواز کی خصوصی ہدایت
  • امن صرف جنگ کے ختم ہونے کا نام نہیں، مریم نواز
  • پنجاب حکومت کا اپنا یوٹیوب چینل شروع کرنے کا کیا مقصد ہے؟