راؤ دلشاد :وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاک فوج کے لئے اعزاز و افتخار کا اظہار کیا،وزیراعلیٰ نے پاک فوج کی بھارتی جارحیت کیخلاف عبرتناک جوابی کارروائی پر فخر کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق  مریم نواز  نے کہا کہ بھارتی جارحیت میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائیگا،پاک سرزمین کے سپاہیو! تم پر سلام ہو،تمہارے جذبے کوسلام ہو اور تمہاری غیرت کو سلام ہو،سلام ہے ان محافظوں کو، جنہوں نے غیرت، حکمت ،شجاعت سے جواب دیا۔

مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی

اُ نہو ں نے مزید کہا کہ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں، پاکستان کاایک ایک سپاہی مادرِ وطن کے تحفظ کی قسم کھا کر زندہ ہے،امن کے خواہاں ضرور ہیں مگر جارحیت کا جواب خاموشی نہیں، ضرب ہوتا ہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

وزیراعلی کی ہدایت پرگجرات میں بارشی پانی کی نکاسی کے لئے رات بھر مسلسل آپریشن، شہر صاف

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرگجرات میں بارشی پانی کی نکاسی کے لئے رات بھر مسلسل آپریشن جاری ہے، شہر صاف ہوگیا-گجرات میں سینٹری ورکر سیور لائنوں کی صفائی پر مامور ہیں-واسا، ویسٹ مینجمنٹ اور دٹ ٹیمیں گجرات شہر میں متواتر سرگرم عمل ہیں-گجرات کے تمام ڈسپوزل سٹیشن پوری کیپسٹی پر چلا دئیے گئے -نکاسی آب کے لئے جدید ترین مشینری بھی فوراطلب کرلی گئی، نالوں کی دوبارہ صفائی ہوگی-گجرات جیل چوک،شاہ جہاں روڈ،ریلوے روڈ، سرکلر روڈ، مچھلی چوک نور پور شرقی میں بارشی پانی کا نکاس بنایا جائے گا-قمر سیالوی چوک،گلزارِ مدینہ چوک،ٹمںبل نواب چوک جی ٹی روڈ، شاہ حسین روڈ غریب پورہ میں نکاسی آب کاانتظام کیا جائے گا- آئس فیکٹری روڈ پر سیوریج لائنوں سے گندگی اور پلاسٹک نکالنے کا رات بھر عمل جاری رہاہی-وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گجرات کے لئے ورلڈ کلاس جدید ترین سیوریج سسٹم کی منظوری دیدی ہی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر گجرات کے نئے سیوریج سسٹم پر جلد کام شروع ہوگا-

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب کے قومی دن پر پاکستان بھی خوش ہے: مریم نواز شریف
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صحت کے شعبے میں انقلابی پیش رفت
  • ملک سے نواز شریف کی خدمات نکال دو تو کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
  • مریم نواز کی بہاولنگر میں سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں، ساہیوال میں بس منصوبے کا افتتاح
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ساہیوال کے عوام کے لیے 30 الیکٹرک بسوں کا اعلان
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بہاولنگر اور ساہیوال کا دورہ
  • انسانیت کا سب سے مقدس فرض امن قائم رکھنا ہے، مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبہ
  • انسانیت کا سب سے مقدس فرض امن قائم رکھنا ہے: مریم نواز
  • وزیراعلی کی ہدایت پرگجرات میں بارشی پانی کی نکاسی کے لئے رات بھر مسلسل آپریشن، شہر صاف