فن لینڈ کے سفیر کی ملاقات، روابط بڑھانے پر اتفاق سلام ہے پاک فضائیہ: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز سے فن لینڈ کے سفیر ہانو ریپاتی نے ملاقات کی، جس پر باہمی تعلقات، تعلیمی اشتراک کار، تجارت سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں فن لینڈکی ترقی کو سراہا گیا اور اشتراک کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے مزید فروغ کے لئے اعلیٰ سطح روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے فن لینڈ کے سفارتخانے کی اسلام آباد میں بحالی کو خوش آئند قرار دیا اورکہاکہ پاکستان اور فن لینڈ کے تعلقات جمہوریت اور پائیدار ترقی پر مبنی ہیں۔ تعلیم، ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی تحفظ پر فن لینڈ کی مہارت قابل تقلید ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ فن لینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی فن لینڈ اور پاکستان کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان، فن لینڈ انٹرنیشنل کے مابین ووکیشنل ٹریننگ پر اشتراک ایک اہم سنگ میل ہے۔ پرامن بقائے باہمی اور باہمی احترام ہمارے مشترکہ اقدار کا حصہ ہیں۔ فن لینڈ کے لئے پنجاب میں قابل تجدید توانائی، زرعی ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل خدمات اور تعلیم جیسے شعبوں میں بے شمار مواقع دستیاب ہیں۔ علاوہ ازیں ایکس پر پیغام میں مریم نواز نے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ محافظان فضائے وطن، آپ کی مہارت، حکمت عملی اور بے مثال حوصلے نے فضاؤں میں پاکستان کو ایک شاندار فتح سے ہمکنار کیا ہے۔ پاک فضائیہ کی کارکردگی نے فضائی جنگ کے میدان میں اعلیٰ ترین معیار قائم کر دیا ہے۔ وزیراعلی نے شاباش دی اور کہا کہ سلام ہے پاک فضائیہ، پاکستان آپ پر فخر کرتا ہے۔ پاکستان زندہ باد۔مریم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن اسمبلی حاجی عرفان احمد خان ڈاہا کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ امریکی نژاد کارڈینل رابرٹ پرووسٹ کو پوپ منتخب ہونے پر کرسچین کمیونٹی کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پوپ رابرٹ پرووسٹ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاک فضائیہ فن لینڈ کے مریم نواز
پڑھیں:
بھارت کو بے گناہ شہریوں پر حملے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بھارت کا غرور رافیل طیارے زمین پر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا۔ بھارت نے آبی ذخائر پر حملہ کر کے عالمی قوانین کی واضح خلاف ورزی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور سمیت دیگر مقامات پرڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے 12 مقامات پر بھارتی ڈرون بروقت گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ مریم نواز نے انتظامیہ، پولیس، ریسکیو سروسز اور پاک فضائیہ کے بروقت ریسپانس کو سراہا اور لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور اور دیگر شہروں میں پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے ڈرون حملوں میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈرون حملوں کے دوران زخمی شہری اور افسروں کے بہترین علاج کی ہدایت کی۔
مریم نواز نے متعلقہ علاقوں میں انتظامی افسروں کو زخمیوں کے علاج کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے کہا کہ کمسن بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کو شہید کر کے بھارت نے ننگی جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔ بھارت کو بے گناہ شہریوں پر حملے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ پوری قوم پاک فوج کے افسروں اور سپاہیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ دنیا بھر میں بھارتی پائلٹ کی نااہلی اور ناکامی کا استعارہ بن چکے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ بھارت کا غرور رافیل طیارے زمین پر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا۔ بھارت نے آبی ذخائر پر حملہ کر کے عالمی قوانین کی واضح خلاف ورزی کی ہے۔