مشہور اطالوی برینڈ نے ’لیدر سینڈل‘ کا ڈیزائن کہاں سے چُرایا؟ بھید کھل گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
اطالوی فیشن ہاؤس پرادا نے نئے سینڈل کے ڈیزائن کے حوالے سے سامنے آنے والے تنازع کے بعد تسلیم کیا ہے کہ اس کا ذریعہ قدیم ہندوستانی کولھا پوری چپلوں سے متاثر ہے۔ یہ چپلیں بارہویں صدی سے مہاراشٹر میں ہاتھ سے بنائی جاتی ہیں۔
ماہرین اور قانون سازوں کی جانب سے تنقید کے بعد’ پرادا‘ کے سی ایس آر سربراہ لورینزو برتیلی نے مہاراشٹر چیمبر آف کامرس کو لکھے گئے خط میں کہا:
’ہم تسلیم کرتے ہیں کہ یہ سینڈل، روایتی ہندوستانی دست ساز جوتوں سے متاثر ہیں، جن کی صدیوں پرانی وراثت ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچی چپل خوبصورت اور پائیدار، مانگ بیرون ملک تک جا پہنچی
یار رہے کہ گزشتہ دنوں ماڈلز نے میلانو میں منعقدہ فیشن شو میں کھلی انگلیوں والے ہتھکنڈہ دار چمڑے کے سینڈلز پہنے، جو کولھا پوری چپلوں سے مماثلت رکھتے تھے۔
ابتدائی طور پر ڈیزائن کو محض ’لیدر سینڈل‘ کے طور پر پیش کیا گیا، جس پر بھارتی فنکار اور سیاستدان سراپا احتجاج ہوئے ۔ سوشل میڈیا پر #KolhapuriChappals ٹرینڈ بن گیا ۔
’پرادا‘ نے تسلیم کیا ہے کہ وہ ہندوستانی کاریگروں کے ساتھ ’مفید تبادلے‘ اور تعاون کی خواہش رکھتا ہے، اور ضرورت پڑنے پر مستقبل میں مشترکہ ڈیزائن پر کام کرے گا ۔
اگرچہ تاحال ان سینڈلز کی فروخت کی تصدیق نہیں ہوئی، لیکن اس اقدام نے عالمی سطح پر روایتی دستکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے ۔
یہ واقعہ بین الاقوامی فیشن انڈسٹری میں ثقافتی شناخت اور اخلاقی حوالوں پر ہونے والی بحث کو ایک نیا موڑ دیتا ہے، اور بتاتا ہے کہ جب بڑے برانڈز غیر مغربی روایات سے متاثر ہوتے ہیں تو انہیں ان چیزوں کا ادراک اور احترام بھی کرنا چاہیے ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اطالوی برانڈ پرادا کولھا پوری چپل.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اطالوی برانڈ
پڑھیں:
لاہور: گھر کے بیسمنٹ میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر 1 شخص جاں بحق
—فائل فوٹولاہور کے علاقے ڈیفنس میں گھر کے بیسمنٹ میں جمع ہونے والے بارش کے پانی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں مون سون بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 21 ہو گئی۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کےمطابق رواں سال مون سون بارشوں سے اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہو گئے۔
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موسمِ برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور خستہ حال مکانات میں رہائش نہ رکھیں۔