مٹیاری: منشیات اورمین پوری کا کاروبار کھلے عام ہونے لگا
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مٹیاری(نمائندہ جسارت) مٹیاری اور گردونواح میں منشیات اور مین پوری کا کاروبار رک نہ سکا۔ نوجوان نسل نشے کی عادی بن گئی۔ سول سوسائٹی کا چیف سیکریٹری اور آئی۔جی سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔مٹیاری ضلع کے ہیڈکواٹر شہر مٹیاری اور گردو نواح کے شہروں الہ ڈینو ساند۔ شاہپور۔ پلیجانی۔ اڈیرولعل۔ کھیبر اور کھنڈو سمیت چھوٹے بڑے گاؤں میں منشیات کا کاروبار کھلے عام جاری ہے۔ مٹیاری شہر کے پیرزادہ علاقے میں ہیروئن کا کاروبار کئی سال سے جاری ہے۔ ہیروئن کا نشہ کرنے کے باعث کئی نوجوان موت کا شکار بن گئے جبکہ کئی لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔ مٹیاری شہر کے باقیل پوتہ محلے میں شراب اور مین پوری کا کاروبار بھی جاری ہے جس کے باعث نوجوان نسل تیزی سے نشے کی عادی ہو رہی ہے۔ منشیات فروشوں نے مٹیاری کے ایک دوسرے علاقے موسی محلہ میں چرس کا کاروبار بھی جاری کیا ہوا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کا کاروبار
پڑھیں:
بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس ساتویں روز بھی بند
کوئٹہ:کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ سروس ساتویں روز بھی بند ہے۔
موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا کی بندش سے کاروبار زندگی شدید متاثر ہے، انٹرنیٹ ڈیٹا کی عدم دستیابی کے باعث شہری گھروں تک محدود ہوگئے۔
انٹرنیٹ کی بندش سے تاجر سرکاری و نجی دفاتر میڈیا پرسنز بھی متاثر ہیں جبکہ آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد بیروزگار ہونے لگے ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور صوبائی حکومت کے مطابق صوبے میں سکیورٹی خدشات کے باعث محکمہ داخلہ کی درخواست پر موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بند کی گئی ہے۔