بھارت میں پاکستان کے جوابی حملے کے امکان پر کھلبلی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی حملے کے بعد جوابی کارروائی میں پاکستان نے بھارت کے طیارے تو مار گرائے تاہم پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اصل جواب ابھی باقی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے اس موقف پر بھارت میں کھلبلی مچی ہوئی ہے اور بھارتی صحافی پاکستانی حملے کے حوالے سے قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔
بھارتی صحافیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان جواب میں بھارت کے اندر 8 مقامات پر حملے کر سکتا ہے۔
بی جے پی کے حامی بھارتی صحافی ادتیا راج کول کا کہنا تھا کہ پاکستان راجستھان، جموں و کشمیر اور گجرات کے سرحدی علاقوں میں حملے کرکے کہے گا کہ اس نے بلوچستان میں دہشت گردی کیلئے بھارت کی جانب سے قائم کئے گئے کیمپوں کو نشانہ بنایا ہے۔
پاکستان میں سکیورٹی ذرائع کے مطابق اگرچہ پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرا نے کی بھرپور کارروائی کی ہے تاہم پاکستان کا جواب اس سے آگے کا ہوگا اور کئی آپشن زیر غور ہیں۔
مزیدپڑھیں:پاک بھارت کشیدگی، رافیل طیارے بنانے والے ملک فرانس کا بیان بھی آگیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی
اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اب یہ پابندی 24 اکتوبر 2025 تک نافذ کر دی ہے۔
پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے ترجمان سیف اللہ خان نے تصدیق کی ہے کہ یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد کیے گئے اقدامات کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بھارت نے 23 اپریل کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے فوری بعد پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کرنے سمیت تجارت اور سرحدی آمد و رفت بھی معطل کر دی تھی۔
ترجمان کے مطابق یہ پابندی ان تمام بھارتی رجسٹرڈ طیاروں پر لاگو ہوگی، چاہے وہ بھارتی ایئرلائنز یا کسی آپریٹر کے زیر انتظام ہوں، فوجی پروازیں بھی اس میں شامل ہیں۔
ڈان نیوز کو حاصل “نوٹم” (NOTAM) کی کاپی میں بھی اس فیصلے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس نوٹم کے مطابق:
’’پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے 19 ستمبر 2025 کو دوپہر 1 بجے سے بند رہے گی، اور یہ بندش 24 اکتوبر 2025 کی صبح 4:59 بجے تک مؤثر رہے گی۔‘‘
یہ مسلسل پانچواں مہینہ ہے کہ پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند رکھی ہے، اور ہر ماہ اس میں توسیع کی جاتی رہی ہے:
پہلی بار توسیع: 23 مئی
دوسری بار: 23 جون
تیسری بار: 24 اگست
چوتھی بار: 23 ستمبر
اب: 24 اکتوبر تک
پی اے اے کے مطابق یہ ایک واضح پالیسی فیصلہ ہے جو نہ صرف بھارت کے جارحانہ اقدامات کے جواب میں کیا گیا ہے، بلکہ پاکستان کے سفارتی اور قومی سلامتی کے اصولوں کی روشنی میں جاری رکھا جا رہا ہے۔
Post Views: 2