پاکستان کو کھل کر غزہ اور ایران کیساتھ کھڑے ہوجانا چاہیے، فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
پاکستان کو کھل کر غزہ اور ایران کیساتھ کھڑے ہوجانا چاہیے، فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ پاکستان کو کھل کر غزہ اور ایران کے ساتھ کھڑے ہوجانا چاہیے ، فلسطین کے بعد شام، لبنان پر اسرائیل حملہ کرچکا ،ایران کے بعد پاکستان کی باری ہے، پاکستان میں صلاحیت ہے کہ وہ امت مسلمہ کی قیادت کرے۔
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی زمانے میں جو جرم ہوتا تھا آج وہ کلچر بن گیا ہے، کوئی مہذب انسان اب بھتہ دیئے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا یہ حالت ہو چکی ہے، ہندوستان نے ہم پر حملہ کیا وہ دفاعی لحاظ سے آگے ہے لیکن پاکستان نے انڈیا کے غرور کو زمین بوس کردیا، ہر طرف سے ہماری دفاعی قوت کو داد تحسین ملی ۔انہوں نے کہا کہ ہماری یہ پارلیمنٹ کیسے خودمختار ہے، عام آدمی کو امن فراہم کرنا شاید ہمارا فرض نہیں رہا، ہمارے دو صوبوں میں حکومتی رٹ موجود نہیں ہے، آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف کے دبا پر قانون سازی کی جاتی ہے، ایسا کرنا ہے تو ہماری خودمختاری کدھر گئی، ہمارا اپنا آئین اور قانون غیر موثر ہوجاتا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 18سال شادی کی عمر پر قانون سازی کی گئی، اس قانون سازی کو ہم مسترد کرتے ہیں، آپ نے اداروں کی پامالی کی ہے، لابنگ کے ذریعے قانون سازی کی جاتی ہے۔ یہ بجٹ آئی ایم ایف نے لکھا اور وزیر خزانہ نے پڑھا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ میرے حلقے میں وزیراعظم نے منصوبوں کا افتتاح کیا تھا، آج وزیراعظم نے ان منصوبوں کے فنڈز روک دیئے ہیں ، ملک میں روایتی سیاست کا دور ختم ہوچکا ہے ، انقلاب کی ضرورت ہے جس کیلئے عوام کو کھڑا کرنا ہوگا ، معیشت قوت کے استعمال سے بہتر نہیں ہوگی ، معیشت انصاف سے بہتر ہوگی۔سربراہ جمعت علما اسلام کا کہناتھا کہ سامنے آئیں مناظرہ کرتے ہیں کہ لبرل ازم والے کہاں کھڑے ہیں اور ہم کہاں موجود ہیں، آج پھر ایک دفعہ ہم بارود، میزائلوں کے نشانے پر ہیں بہت قربانیاں دی ہیں ، میں اس سسٹم سے اعلان جنگ کرتا ہوں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کا سفارتی سطح پر ایران کی مکمل حمایت کا اعلان پاکستان کا سفارتی سطح پر ایران کی مکمل حمایت کا اعلان نیا مالی سال،پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے عوامی سہولت،شہر کی بیوٹیفیکیشن کے شاندار منصوبوں کا اعلان، ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹول پلازوں کی عام نیلامی شروع اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلہ بدنیتی پر مبنی تھا؛ جسٹس نعیم اختر اور جسٹس شکیل کا اختلاف جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: آئینی بنچز کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع بلاول نے مشکل وقت میں پاکستان کی دنیا میں نمائندگی کی: آصفہ بھٹوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فضل الرحمان ایران کی
پڑھیں:
مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں اور انتہا پسند عناصر کی حالیہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف مذہبی تقدس کی پامالی ہیں بلکہ پورے خطے میں کشیدگی کو خطرناک حد تک بڑھا رہے ہیں۔
مشترکہ اعلامیے پر پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن، ترکیہ اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی اشتعال انگیز کارروائیاں اور اسرائیلی انتہا پسند وزرا و گروہوں کی سرگرمیاں ناقابلِ قبول ہیں اور ان سے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔
وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی، قانونی اور مذہبی حیثیت کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے اور اس میں کسی بھی قسم کی یکطرفہ تبدیلی ناقابلِ قبول ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں مسجد اقصیٰ کے انتظامی اور مذہبی امور پر اردن کے محکمہ اوقاف کے خصوصی اختیار کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ اس حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
اعلامیے میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ مسلمانوں کو مسجدِ اقصیٰ میں عبادت سے روکنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے، مذہبی آزادی کا احترام کیا جائے اور ایسے تمام اقدامات سے گریز کیا جائے جو مزید کشیدگی اور تصادم کا سبب بن سکتے ہیں۔