data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی نے اس وقت نیا رخ اختیار کر لیا جب ایران نے اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا میزائل حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق ایران کی جانب سے علی الصبح اسرائیل کے مختلف شہروں پر بیلسٹک میزائل داغے گئے، جن کے نتیجے میں اب تک 50 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ایران کے حملوں کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت جنوبی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ صحرائے نقب کے کم از کم چار مقامات پر میزائل آکر گرے، جن میں سے کئی نے حساس عمارتوں کو نشانہ بنایا، اسرائیلی اسٹاک ایکسچینج کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔

عرب میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے جنوبی شہر بیئرشیوا کو بھی نشانہ بنایا جب کہ ہولون میں ایک رہائشی علاقے پر میزائل گرنے سے متعدد شہری زخمی ہوئے۔ حالیہ حملے کو ایران کی جانب سے جاری جنگ میں اسرائیل پر اب تک کی سب سے بڑی اور مربوط کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔

ایرانی حملوں میں نہ صرف شہری علاقے بلکہ اسرائیلی افواج اور انٹیلیجنس کے مراکز بھی ہدف بنے۔ جنوبی اسرائیل میں قائم سروکا میڈیکل سینٹر بھی متاثرہ علاقوں میں شامل ہے، جو ایک فوجی تنصیب کے قریب واقع ہے۔

اس حملے پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایران پر الزام عائد کیا کہ اس نے اسپتال اور شہری آبادی کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا ہے۔ نیتن یاہو نے خبردار کیا کہ ایران کو اس حملے کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جوابی کارروائی میں ایران کے خندب نامی جوہری تنصیب کے نزدیک واقع علاقے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی حملے سے قبل جوہری مرکز کو خالی کرا لیا گیا تھا اور وہاں تابکاری کے اخراج کا کوئی خطرہ موجود نہیں۔

اسرائیلی فوج نے یہ بھی کہا کہ حملوں سے قبل متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو انخلا کی پیشگی وارننگ جاری کر دی گئی تھی۔

موجودہ صورتحال میں خطے میں تناؤ کی فضا مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے اور عالمی برادری کی نظریں دونوں ملکوں کے آئندہ اقدامات پر مرکوز ہو چکی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید

مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے جبکہ حالیہ حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس کے جنوب مغرب میں واقع قصبے طیل پر جمعہ کے روز اسرائیلی فوج اور اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں چار فلسطینی شہید اور چار زخمی ہوگئے، جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ نابلس کے جنوب مغرب میں واقع طیل میں ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی ہے اور چار دیگر زخمی ہیں جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

مقامی اور سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی قابضین نے قصبے میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا اور دو گھروں کی طرف براہ راست فائرنگ کی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران پر امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہو گئی، 645 زخمی
  • ایران میں تعمیر نو کی رفتار پر اسرائیل حیران ہے، وال اسٹریٹ جرنل
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے تباہی، 28 افراد جاں بحق، 47 گھر متاثر
  • مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم