پاکستان میں فلسطین کے سفیر، ڈاکٹر زوہیر محمد حمداللہ زید نے کہا ہے کہ فلسطین کے عوام پاکستانی بہن بھائیوں کی بے لوث مدد، اخوت اور جذبے کو ہمیشہ اپنے دلوں میں زندہ رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دن اب دور نہیں جب فلسطین، جو مقدس مقامات کی سرزمین ہے، آزاد ہوگا۔
یہ بات انہوں نے وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں اقوامِ متحدہ کے دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں طلبہ، اساتذہ اور سفارتی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ڈاکٹر زوہیر نے فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے شدید افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ “نیتن یاہو معصوم بچوں اور خواتین کو قتل کرتا رہا، مگر عالمی طاقتیں اور اقوامِ متحدہ خاموش تماشائی بنی رہیں۔” انہوں نے اقوامِ متحدہ کے نظام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “ویٹو پاور نے اس ادارے کو بے اثر بنا دیا ہے، جو مظلوموں کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین صرف ایک زمین کا ٹکڑا نہیں، بلکہ پوری امت مسلمہ کے روحانی جذبات کا مرکز ہے۔ “پاکستان نے ہر مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے ہو کر جس بھائی چارے اور محبت کا مظاہرہ کیا ہے، وہ فلسطینی عوام کبھی نہیں بھولیں گے۔” اس موقع پر حاضرین نے فلسطین اور پاکستان کے تعلقات پر جذباتی انداز میں کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔
تقریب سے آزاد کشمیر کے سابق صدر اور سفیر مسعود خان، اور سابق سفیر سید ابرار حسین نے بھی خطاب کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اقوامِ متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ طاقتور ملکوں کے مفادات کا محافظ بن چکا ہے اور دنیا کے اصل مسائل حل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
شعبہ بین الاقوامی تعلقات اور ماس کمیونیکیشن کے سربراہ ڈاکٹر فیصل جاوید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی سفیر اور دیگر سفارتی شخصیات کی یونیورسٹی آمد طلبہ کے لیے نہایت خوش قسمتی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ نوجوان صرف تعلیم ہی نہ حاصل کریں بلکہ دنیا کو بہتر انداز میں سمجھنے اور معاشرے کی فکری قیادت کے لیے بھی تیار ہوں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

فلسطین کے حق میں آواز اٹھانا صرف سیاسی عمل نہیں بلکہ عبادت اور ایمان کا تقاضا ہے، علامہ باقر زیدی

ایک بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ جب تک فلسطینی عوام کو ان کا جائز حقِ خودارادیت اور آزاد ریاست نہیں ملتی، اس جدوجہد کو جاری رکھنا ہر باشعور مسلمان کی ذمہ داری ہے، اسرائیل کی ریاست ظلم، نسل کشی، اور بربریت کی علامت بن چکی ہے، دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کا وقت آ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ سید باقر عباس زیدی نے اسرائیل و فلسطین تنازعے پر حالیہ جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل وہ ملک ہے جس نے دنیا میں سب سے زیادہ بین الاقوامی معاہدوں اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزیاں کی ہیں، اس کی تاریخ دھوکے، مکاری اور جبر سے بھری پڑی ہے، اس لیے موجودہ جنگ بندی معاہدہ بھی اسرائیل کی ایک سیاسی چال اور وقتی حربہ ہو سکتا ہے جس کا مقصد عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا ہے، اس معاہدے میں بطورِ ضامن شامل ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیل کو معاہدے کی پاسداری پر مجبور کریں اور فلسطینی عوام کے بنیادی انسانی و قومی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جنگ بندی کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم فلسطین کے دیرینہ مسئلے کو فراموش کر دیں یا اپنی جدوجہد کو روک دیں، فلسطین کی آزادی اور بیت المقدس کا تحفظ امتِ مسلمہ کے ایمان، غیرت اور وقار کا مسئلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک فلسطینی عوام کو ان کا جائز حقِ خودارادیت اور آزاد ریاست نہیں ملتی، اس جدوجہد کو جاری رکھنا ہر باشعور مسلمان کی ذمہ داری ہے، اسرائیل کی ریاست ظلم، نسل کشی، اور بربریت کی علامت بن چکی ہے، دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کا وقت آ گیا ہے، جو قوتیں انسانی حقوق کی علمبردار بنتی ہیں، انہیں چاہیئے کہ وہ غزہ اور فلسطین کے مظلوم عوام کے زخموں پر مرہم رکھیں، نہ کہ ظالم کو مزید سہولتیں دیں۔انہوں نے اقوامِ متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم (OIC)، اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کے مستقل اور منصفانہ حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے حق میں آواز اٹھانا صرف سیاسی عمل نہیں بلکہ عبادت اور ایمان کا تقاضا ہے، امتِ مسلمہ کو چاہیئے کہ وہ متحد ہوکر مظلوموں کی حمایت میں اپنا کردار ادا کرے اور ظالم طاقتوں کے خلاف پرامن مگر مضبوط مزاحمتی موقف برقرار رکھے۔

متعلقہ مضامین

  • فلسطین کےعوام پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد اور جذبے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، سفیر ڈاکٹر زوہیر
  • یو اے ای کیلیے پاکستانی سفیر شفقات علی خان کی نائب وزیراعظم سے الوداعی ملاقات
  • ترکیہ: پاکستانی طلبہ کے وفد کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
  • سہیل آفریدی بزدار طرز کے وزیراعلیٰ، کے پی میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن نہیں رکےگا، طلال چوہدری
  • فلسطین کے حق میں آواز اٹھانا صرف سیاسی عمل نہیں بلکہ عبادت اور ایمان کا تقاضا ہے، علامہ باقر زیدی
  • مجھے تم پسند نہیں ہو، شاید کبھی نہیں ہو گے! ٹرمپ کا آسٹریلوی سفیر کو دو ٹوک جواب
  • اجتماع عام فرسودہ نظام بدلنے کا نقطہ آغاز ہوگا، ڈاکٹر نورالحق
  • یمن میں امریکہ کی اقوام متحدہ کے اداروں کے ذریعے جاسوسی
  • مسئلہ فلسطین کا پائیدار اور مستقل حل انتہائی ضروری ہے، فرید احمد پراچہ