data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص بیٹنگ نے جنوبی افریقا کو آسان فتح کا موقع دے دیا، افریقی ٹیم نے 68 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ اپنے نام کرلیا۔

چوتھے دن کے آغاز سے ہی قومی ٹیم دباؤ میں نظر آئی، کپتان بابراعظم 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو باقی بلے باز بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے۔ محمد رضوان نے 18، سلمان علی آغا نے 28، اور ساجد خان نے 13 رنز کی مزاحمت کی، جب کہ نعمان علی اور شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی دوسری اننگز 68 رنز کے معمولی ہدف پر ختم ہوئی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے سیمن ہارمر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، کیشو مہراج نے 2 اور کگیسو ربادا نے ایک وکٹ لی۔

جواب میں جنوبی افریقا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ ایڈم مرکرم نے 42 اور ریان ریکلٹن نے 25 رنز بنائے جبکہ ٹرسٹن اسٹبز صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اس جیت کے ساتھ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔ یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں جنوبی افریقا نے 404 رنز اسکور کیے تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جنوبی افریقا

پڑھیں:

جنوبی افریقا میں نامعلوم افراد کا ہاسٹل پردھاوا؛فائرنگ سے بچے سمیت 10افراد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پریٹوریا: جنوبی افریقا کے دارالحکومت پریٹوریا میں گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے ایک ہاسٹل پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 3 سالہ بچے سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ کے دوران مجموعی طور پر 25 افراد کو گولیاں لگیں جن میں سے 14 زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور پولیس حملہ آوروں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق حملے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ حکام نے واقعے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • ایشز: دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی
  • آسٹریلیا کی دوسری فتح: انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست، ایشیز میں 0-2 برتری
  • جنوبی افریقا: ہاسٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
  • بھار ت نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کوشکست دے کر سیریز بھی جیت لی
  • انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہونیوالے بھارتی بلے باز سے متعلق بڑی خبر!
  • تیسرا ون ڈے، بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
  • بھارت نے فیصلہ کن ون ڈے میں جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
  • بھارت نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز جیت لی
  • جنوبی افریقا میں نامعلوم افراد کا ہاسٹل پردھاوا؛فائرنگ سے بچے سمیت 10افراد ہلاک
  • پنڈی پولیس کی خاتون انسپکٹر کی بھارتی حریف کو شکست، عالمی اعزاز جیت لیا