پاکستان شوبز کے لیجنڈ مولا جٹ اسٹار سلطان راہی کے بیٹے حیدر راہی نے لالی ووڈ سنیما کے سپر اسٹار ہمایوں سعید پر تنقید کرتے ہوئے ان کی فلمیں فلاپ ہونے کی وجوہات بیان کی ہیں۔

ایک حالیہ پروگرام میں پاکستانی سنیما اور اداکاروں پر اظہار رائے کرتے ہوئے حیدر راہی کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید کو اگر فلم میں کالج کے لڑکے کا کردار دیا جائے تو کوئی اسے قبول نہیں کرے گا۔ لوگ انہیں صرف ایک اچھے اور موزوں کردار میں ہی قبول کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی فلم کی کامیابی کیلئے کردار کے مطابق کاسٹنگ کرنا بےحد ضروری ہے اور کاسٹنگ صحیح ہو تو یہ فلم کی کامیابی کی وجہ بننے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

حیدر راہی نے کہا کہ سلمان خان اور شاہ رخ ہیرو کا کردار ادا کرتے ہیں لیکن انہیں صرف اس لیے قبول کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے مطابق کرداروں کا انتخاب کرتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ لو گرو ایک ایک کاپی ہے، پہلے اسے بھارت میں کاپی کیا گیا جہاں سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کیا اور یہاں یہ کام ہمایوں سعید نے کیا۔ حیدر راہی نے بتایا کہ میں نے ہمایوں سعید کو فلموں کے بارے میں تجاویز دی ہیں لیکن وہ ایسی ہی فلمیں بار بار کرنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ ہمایوں سعید کی فلم ’لو گرو‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ماہرہ خان نے ان کیساتھ ہیروئن کا کردار کیا تھا جس پر اداکارہ کو بھی عمر کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں تنقید سے فرق نہیں پڑتا وہ صرف اپنا کام کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہمایوں سعید حیدر راہی

پڑھیں:

مخدوم سعید الزماں عاطف کی جانب سے فنکاروں کے لیے محفل کا انعقاد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدراباد ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ادبی بورڈ کے چیئرمین مخدوم سعیدالزمان عاطف کی جانب سے سندھ کے معروف فنکاروں کے لئے ایک شاندار اور پروقار گیتوں کی محفلِ مہورت منعقد کی گئی۔ ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کے سلسلے میں یہ رنگین اور روح کو مسحور کر دینے والی محفلِ موسیقی منعقد ہوئی، جس میں نامور موسیقاروں اور فنکاروںاستاد امیر علی خان، دیبا سحر، حیدر علی، سدا رنگ علی، ربانہ رباب شاہ اور امانت علی نے اپنے لازوال فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکا کو محظوظ کیا۔محفل کی نظامت کے فرائض سندھ ادبی بورڈ کے سیکریٹری میرزا دبیر حسین بیگ نے انجام دیے، جس کے بعد مقامی فنکاروں نے کلاسیکل اور لوک دھنوں سے سماں باندھ دیا۔ شرکا کا جوش و خروش دیدنی تھا۔اس موقع پر پروگرام آرگنائزر میڈم گلبدن جاوید مرزا نے محفلِ موسیقی میں شریک سامعین کو چیئرمین سندھ ادبی بورڈ مخدوم سعیدالزمان عاطف کا پیغام پڑھ کر سنایا، جس میں انہوں نے کہا کہ شاعری قدرت کی عطا کردہ ایک نعمت ہے، جو دل کے احساسات کو لفظوں کے جادو میں ڈھال کر انسان کے اندر تک رسائی حاصل کرتی ہے۔ لطیف سرکار نے فرمایا ہے: ”ذات پر نہیں ہے ہنر، جو بہے سو رہے”۔ ہمارے سندھ میں بے شمار باصلاحیت لوگ موجود ہیں جو دنیا بھر میں سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنا لوہا منوا چکے ہیں، اور ہم ان سب کی قدر کرتے ہیں۔مخدوم سعیدالزمان عاطف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ سندھ کے فنکاروں نے ہر میدان میں اپنی صلاحیت منوائی ہے، خصوصا سندھ پر آنے والے ہر مشکل وقت میں فنکاروں اور شاعروں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • نیشنل گیمز، ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا
  • سروں کے سلطان راحت فتح علی خان کی آج 51ویں سالگرہ
  • حب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی
  • حب آٹو کراس ریلی کا اختتام، شامیق سعید نے فتح حاصل کرلی
  • پاکستان منافع بخش کاروباری مواقع فراہم کرتا ہے: سفیر رضوان سعید شیخ
  • پاکستان میں امریکی سرمایہ کاروں کے لئے زبردست کاروباری مواقع ہیں: رضوان سعید
  • بھارت میں بابری مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا
  • مغربی بنگال کے مرشدآباد میں آج ایک نئی بابری مسجد کا سنگ بنیاد
  • سلطان محمود چوہدری کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد
  • مخدوم سعید الزماں عاطف کی جانب سے فنکاروں کے لیے محفل کا انعقاد