امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کی مستقبل کی خارجہ پالیسی ماحولیاتی تحفظ اور معاشی سلامتی سے جڑی ہوئی ہے۔

انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کو ایک وجودی بحران (Existential Crisis) قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سفارت کاری اب معیشت اور ماحولیات دونوں کے تقاضوں کے مطابق ڈھل رہی ہے۔

پاک امریکا تعلقات خطے کے امن کے لیے ناگزیر

فیوچر سیکیورٹی فورم 2025 میں خطاب کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات خطے اور عالمی امن کے لیے ’انتہائی اہم‘ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سفارت کاری، استحکام اور عملی معاشی ایجنڈے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے کوئی دباؤ نہیں، پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ دنیا کے دو بڑے ممالک، امریکا اور چین کے درمیان تعلقات محض ترجیح نہیں بلکہ ضرورت ہیں، کیونکہ ان کے تعلقات میں توازن عالمی امن کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔

ٹرمپ کے کردار کا اعتراف

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے گزشتہ ماہ 88 گھنٹے طویل تنازع کا خاتمہ ممکن ہوا۔ ان کے مطابق یہ اقدام ایک ایٹمی خطے میں بڑی کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کے لیے ’اہم موڑ‘ ثابت ہوا۔

ماحولیاتی تبدیلی، وجودی بحران

پاکستانی سفیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے ملک میں بار بار تباہ کن سیلاب، بادل پھٹنے اور دیگر قدرتی آفات کے ذریعے ترقی کے سفر کو بارہا متاثر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو ہم 2 یا 3 سال میں تعمیر کرتے ہیں، وہ سیلاب بہا لے جاتا ہے، لیکن قرض ہمیں بہرحال واپس کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکز پائیداری (Sustainability) اور خود انحصاری (Self-Sufficiency) ہے۔

کشمیر تنازع کا حل خطے کے امن کی کنجی

رضوان سعید شیخ نے جموں و کشمیر کے مسئلے پر اقوام متحدہ کی سرپرستی میں ثالثی کی تجدید دعوت دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اسی مسئلے کے منصفانہ حل سے ممکن ہے۔

چین، افغانستان اور متوازن خارجہ پالیسی

انہوں نے کہا کہ پاکستان ’کیمپ سیاست‘ سے دور رہتے ہوئے دنیا بھر کے ساتھ متوازن تعلقات چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات کل کے نہیں اور نہ کل ختم ہونے والے ہیں۔

انہوں نے سی پیک (CPEC) کو علاقائی رابطے اور معاشی ترقی کا منصوبہ قرار دیا۔

افغانستان کے حوالے سے سفیر نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی سے شدید متاثر ہوا ہے مگر وہ لڑائی نہیں بلکہ بات چیت کا حامی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ صرف غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی باعزت طریقے سے کی جا رہی ہے اور پاکستان ویزا کی بنیاد پر سرحدی نقل و حرکت چاہتا ہے۔

پاکستان کا عالمی کردار

اختتامی کلمات میں سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان دنیا میں ایک مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنا چاہتا ہے, بطور ’اقتصادی پل‘ جو بڑی طاقتوں کے درمیان تعاون اور امن کو فروغ دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا پاکستان چین رضوان سعید شیخ ماحولیات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا پاکستان چین رضوان سعید شیخ ماحولیات نے کہا کہ پاکستان رضوان سعید شیخ نے امن کے لیے انہوں نے

پڑھیں:

پاکستان فن لینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے: صدر زرداری 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے فن لینڈ کے 108ویں یوم آزادی پر صدر فن لینڈ  الیگزینڈر اسٹب کے نام پیغام میں کہا کہ حکومت پاکستان، عوام پاکستان اور اپنی جانب سے بھی،  فن لینڈ کے عوام کو  دلی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ آزادی کے بعد سے فن لینڈ نے تعلیم، ٹیکنالوجی، جدت (انوویشن)، تحقیق، بایو ٹیکنالوجی، جنگلات اور کئی دیگر شعبوں میں قابل ذکر ترقی کی ہے۔ مسلسل آٹھ برس تک ’گلوبل ہیپی نیس انڈیکس‘ میں سرفہرست رہنا فن لینڈ کے عوام کی غیر معمولی صلاحیت، ثابت قدمی اور تخلیقی قوت کا مظہر ہے۔ پاکستان، جمہوریہ فن لینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک میں تعاون کے، خصوصاً تجارت، تعلیم، گرین ٹرانزیشن، ڈیجیٹلائزیشن، مائننگ اور ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبوں میں بے پناہ امکانات موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کے دورے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار کو بڑھا رہے ہیں، مریم اورنگزیب
  • بھارتی وزیر خارجہ کے مسلح افواج کیخلاف بیانات انتہائی اشتعال انگیز اور گمراہ کن ہیں، دفتر خارجہ
  • پاکستان منافع بخش کاروباری مواقع فراہم کرتا ہے: سفیر رضوان سعید شیخ
  • پاک انڈونیشیا تعلقات کی 75ویں سالگرہ، صدر پرابووو کل اسلام آباد پہنچیں گے
  • پاکستان میں امریکی سرمایہ کاروں کے لئے زبردست کاروباری مواقع ہیں: رضوان سعید
  • پاک افغان تعلقات کب تک معمول پر آ سکتے ہیں، اور عالمی سطح پر افغانستان مخالف دباؤ کیا شکل اختیار کر سکتا ہے؟
  • چیئرمین سینٹ کا دورہ ملائیشیا: کاروباری برادری کی جانب سے عشائیہ 
  • عالمی سطح پر بھارت اور روس کے تعلقات سب سے زیادہ مستحکم ہیں، جے شنکر
  • پاکستان میں انتہائی حساس اور خطرناک اسرائیلی اسپائے ویئر کا استعمال۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا انکشاف
  • پاکستان فن لینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے: صدر زرداری