کشیدگی: پاک افغان بارڈرز گیارہویں روز بھی بند
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
ویب ڈیسک:پاک افغان کشیدگی کے باعث چمن میں بابِ دوستی، خیبر میں طورخم بارڈر، جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان اور ضلع کرم کے سرحدی راستے گیارہویں روز بھی مکمل طور پر بند ہیں۔
سرحدی گزر گاہوں کی بندش سے تجارت، آمدورفت اور مقامی معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔
سرحد پر مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ چکی ہیں، جن میں سیمنٹ، ادویات، کپڑا، تازہ پھل اور سبزیوں سمیت لاکھوں روپے کا سامان موجود ہے۔
خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار
بارڈر سیل ہونے سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جبکہ روزانہ افغانستان جاکر مزدوری کرنے والے سینکڑوں مزدور بھی شدید متاثر ہیں۔
چمن میں کسٹم حکام کے مطابق بابِ دوستی ہر قسم کی تجارتی سرگرمی اور ویزا پاسپورٹ ٹریولنگ کے لیے تاحال بند ہے۔
جس کے باعث سرحد کے دونوں اطراف ہزاروں مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق صرف چمن میں پانچ ہزار سے زائد پاکستانی شہری اپنی واپسی کے منتظر ہیں۔
لاہور دنیاکے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اسپیکر قومی اسمبلی کی سیاسی کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سیاسی کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی اپنے گھر پر توجہ دے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی کشیدگی جلد ختم ہو جائےگی، خواجہ آصف
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔
انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ میں نے پہلے بھی کردار ادا کیا مگر مجھے اچھا صلہ نہیں ملا، اب لوگ بیٹھ جائیں اور مشاورت کرکے بتا دیں کہ کیا کرنا ہے۔
ایاز صادق نے کہاکہ اداروں کے خلاف بات کرکے کچھ حاصل نہیں ہوگا، ادارے سرحدوں کا دفاع کررہے ہیں، اور دہشتگردی کے خلاف لڑ رہے ہیں، الزامات لگانا مناسب نہیں۔
مزید پڑھیں: ایک ذہنی مریض سے ’ذہنی ڈاکٹر‘ ہی مذاکرات کر سکتا ہے، مریم اورنگزیب کی عمران خان پر تنقید
اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر کا معاملہ ابھی بھی عدالت میں زیر التوا ہے، جیسے ہی عدالت کا حکم آتا ہے پھر فیصلہ کروں گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسپیکر قومی اسمبلی پیشکش سیاسی کشیدگی مذاکرات وی نیوز