چمن: افغانستان میں پھنسے 5 ہزار پاکستانی واپسی کے منتظر ہیں، باب دوستی تجارتی سرگرمیوں کےلیے 11ویں روز بھی بند رہا۔چمن میں پاک افغان سرحد باب دوستی پر افغان باشندوں کو منتقل کرکے واپس آنے والی گاڑیوں کو اجازت مل گئی۔

میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ چمن میں کسٹم حکام کے مطابق بابِ دوستی کے دونوں طرف ویزا پاسپورٹ ٹریولنگ کرنے والوں کی بڑی تعداد پھنسی ہے، بارڈر بندش سے افغانستان میں پھنسے 5 ہزار سے زائد پاکستانی واپسی کے منتظر ہیں۔

پاک افغان بارڈر بابِ دوستی ہر قسم کی تجارتی سرگرمیوں کے لیے 11ویں روز بھی بند رہا، طورخم تجارتی گزرگاہ پر دوطرفہ تجارت بند ہونے سے کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ ٹرانزٹ ٹریڈ کی ہزاروں کارگو گاڑیاں کھڑی ہیں، جن میں سیمنٹ، ادویات، کپڑا، تازہ پھل اور سبزیاں سمیت لاکھوں روپے کا سامان پھنس گیا ہے۔

اسی طرح جنوبی وزیرستان میں انگور اڈہ، شمالی وزیرستان میں غلام خان، جبکہ ضلع کرم میں خرلاچی سرحد بھی بند ہے۔بارڈر سیل ہونے سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ روزانہ افغانستان جا کر مزدوری کرنے والے سیکڑوں مزدور بھی شدید متاثر ہیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

نئے ٹریفک قوانین کا نفاذ، راولپنڈی میں لائسنس اجراء میں ریکارڈ اضافہ

—فائل فوٹو

نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ کے بعد راولپنڈی میں لائسنس اجراء میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس راولپنڈی نے کہا کہ راولپنڈی میں گزشتہ 9 روز میں31 ہزار سے زائد شہریوں کو لائسنسنگ سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ 8 ہزار سے زائد شہریوں نے نئے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔ 

انہوں نے کہا کہ 21 ہزار سے زائد شہریوں نے انڈورسمنٹ، انٹرنیشنل و لرننگ پرمٹ جیسی دیگر سہولتیں حاصل کیں، 1900 سے زائد شہریوں نے رینیول و ڈپلیکیٹ لائسنس حاصل کیے۔

فیصل آباد: حکومت کی سخت پابندی نے ہیلمٹ فروشوں کی چاندی کردی

فیصل آباد میں ہیلمٹ کی پابندی سخت ہونے کے بعد سے موٹر سائیکل سواروں کی مشکلات میں اضافہ جبکہ ہیلمٹ فروشوں کی چاندی ہو گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 31 رکشہ ڈرائیونگ اور 47 کمرشل ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے گئے۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ بغیر لائسنس گاڑی و موٹر سائیکل چلانا قانوناً جرم ہے، ٹریفک قوانین پر سختی سے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں اضافہ ہوا ہے۔

سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کے لیے گھر بیٹھے آن لائن لائسنسنگ پورٹل کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، میرٹ اور شفافیت کے تحت ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کےلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سےایئر انڈیگو کو خسارے کا سامنا
  • چمن، سرحدی کشیدگی میں کمی کے بعد افغان مہاجرین کی واپسی دوبارہ بحال
  • گھر سے بھاگے ہوئے 3 کم عمر پاکستانی بچے پاک افغان بارڈر طورخم کراس کرتے وقت گرفتار
  • چمن، پاک افغان بارڈر پر جھڑپ، باب دوستی کو نقصان
  • افغانستان اور تاجکستان بارڈر پر چینی شہریوں کے خلاف سنگین دہشتگرد منصوبہ بے نقاب
  • نئے ٹریفک قوانین کا نفاذ، راولپنڈی میں لائسنس اجراء میں ریکارڈ اضافہ
  • پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی، 31 ہزار سے زائد افراد ڈی پورٹ
  • ایران، پاکستان کے درمیان 40 لاکھ ڈالر سے زائد کی 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • بارڈر بندش سے بلوچستان کے لاکھوں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں، رحیم آغا
  • پنجاب میں شہری علاقوں میں طلاق کی شرح نئی بلند ترین سطح پر