اسلام آباد:

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے ان کے پانچ جہاز ایسے گرائے جیسے مچھر ہوں یہ اور حملہ کریں ہم اور جہاز گرائیں گے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پرانا دور نہیں ہے کہ پاکستان کو دہشت گرد ملک کہا جائے اور دنیا مان لے، دو ہفتے تک بھارت پاکستان پر الزام عائد کرتا رہا جواب میں وزیراعظم نے تحقیقات کی پیشکش کی مگر بھارت نے پیشکش قبول نہیں کی اور نہ حملے کے ثبوت فراہم کیے۔

بلاول نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا، رات کے اندھیرے میں چور اور بزدل حملہ کرتے ہیں، بھارت نے نہتے بچوں کو نشانہ بنایا، ہم نے ان کے پانچ جہاز ایسے گرائے جیسے مچھر ہوں یہ اور حملہ کریں ہم اور جہاز گرائیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ  بھارت ہم سے بڑا ملک اور تعداد بھی زیادہ ہے وہ اپنی انا میں ہے  مگر پاکستان کی غیور عوام بھارت کے آنکھیں کھول دیں گے، ہم جنگ کے حامی نہیں ہیں مگر حملہ آپ نے کیا ہے اور ہمارے نہتے لوگوں پر حملہ کیا ہے تو اب بھارت حوصلہ رکھے پاکستان جواب دے گا۔

بلاول نے مزید کہا کہ یو این او کے قوانین کے مطابق پاکستان کو حق ہے کہ وہ حملے کا جواب دے، ہم سب حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جوابی حملے میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا ہے۔ اسکائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی فضائیہ نے بھارت کا رافیل جہاز مار گرایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملوں کے بعد پاکستان کی جانب سے بھارت کے فضائی حملوں کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے، پاکستانی ایئرفورس نے بھارت کے 6 جہاز گرا دیے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جوابی حملے میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا ہے۔ اسکائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی فضائیہ نے بھارت کا رافیل جہاز مار گرایا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر اسپیس کو بند کردیا گیا، تمام پروازیں منسوخ  کر دی گئی ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ ایئر اسپیس کو 48 گھنٹے کیلئے بند کیا گیا ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن تاحکم ثانی معطل ہے، جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن معطل ہے۔ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بھی روک دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک فضائیہ نے بھارتی جنگی جہاز مچھر کی طرح گرائے، بلاول بھٹو زرداری
  • فوج نے پانچ بھارتی جہاز ایسے گرائے جیسے مچھر ہوں، بلاول
  • فوج نے پانچ بھارتی جہاز ایسے گرائے جیسے مچھر ہوں ، بھارت ہمارے جواب کیلئے تیار رہے ، بلاول بھٹو
  •  ہم انتظار کررہے تھے ،جیسے ہی بھارتی جہازوں نے میزائل چلائے ،ہمارے شاہینوں نے پانچ طیارے مارگرائے : وزیراعظم کا اسمبلی میں خطاب
  • پاکستان نے بھارت کو جواب دے کر تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا،وزیراعظم
  • جہاں بھی جیسے بھی ہم اس حملے کا جواب دے سکتے ہیں؛ بلاول بھٹو
  • پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے
  • پاکستان نے بھارت کے دو جہاز مار گرائے
  • بھارت کا پانچ مقامات پر حملہ ، کوٹلی ، احمد پور شرقیہ ، مظفر آباد ، باغ اور مریدکے شامل ،، تفصیلات سب نیوز پر