فوج نے پانچ بھارتی جہاز ایسے گرائے جیسے مچھر ہوں ، بھارت ہمارے جواب کیلئے تیار رہے ، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے ان کے پانچ جہاز ایسے گرائے جیسے مچھر ہوں یہ اور حملہ کریں ہم اور جہاز گرائیں گے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پرانا دور نہیں ہے کہ پاکستان کو دہشت گرد ملک کہا جائے اور دنیا مان لے، دو ہفتے تک بھارت پاکستان پر الزام عائد کرتا رہا جواب میں وزیراعظم نے تحقیقات کی پیشکش کی مگر بھارت نے پیشکش قبول نہیں کی اور نہ حملے کے ثبوت فراہم کیے۔بلاول نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا، رات کے اندھیرے میں چور اور بزدل حملہ کرتے ہیں، بھارت نے نہتے بچوں کو نشانہ بنایا، ہم نے ان کے پانچ جہاز ایسے گرائے جیسے مچھر ہوں یہ اور حملہ کریں ہم اور جہاز گرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ہم سے بڑا ملک اور تعداد بھی زیادہ ہے وہ اپنی انا میں ہے، مگر پاکستان کی غیور عوام بھارت کے آنکھیں کھول دیں گے، ہم جنگ کے حامی نہیں ہیں مگر حملہ آپ نے کیا ہے اور ہمارے نہتے لوگوں پر حملہ کیا ہے تو اب بھارت حوصلہ رکھے پاکستان جواب دے گا۔
بلاول نے مزید کہا کہ یو این او کے قوانین کے مطابق پاکستان کو حق ہے کہ وہ حملے کا جواب دے، ہم سب حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان سپر لیگ کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے، پی سی بی پاکستان سپر لیگ کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے، پی سی بی بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی، جارحیت پر احتجاج ریکارڈ پاکستان نے بھارت کو جواب دے کر تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا،وزیراعظم کا قومی اسمبلی میں خطاب پاکستان اور بھارت میں بڑھتی کشیدگی، وزیر داخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات پاکستان کا موثر جواب ، انڈیا کامقبوضہ جموں کشمیر میں 10فوجی ہلاکتوں کا دعوی پاک بھارت کشیدگی پر وزارت خارجہ میں غیر ملکی سفرا کا اہم اجلاس طلب TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پاکستان سعودی معاہدہ مثبت، حرمین شریفین کا دفاع ہر پاکستانی کی خواہش: بلاول

کراچی (نوائے وقت رپورٹ+سٹاف رپورٹر)  پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو پاکستان کے لیے مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر پاکستانی مکہ اور مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی اور صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کے ہمراہ گریٹر سیوریج پلانٹ کا معائنہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان مسلسل بات چیت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کراچی کے حوالے سے وعدے کر کے گئے  ان پر عمل کریں گے۔ ایس تھری بھی وفاقی حکومت کا منصوبہ تھا اور اب صوبائی حکومت مکمل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں تبدیلی کے حوالے سے آپ خود خبریں چلاتے ہیں، پھر مجھ سے آپ خود سوال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  صدر مملکت پورے ملک کے ہیں اور چین میں ملک کے منصوبوں پر بات ہوئی اور وہ اپنے سابقہ ریکارڈ خود توڑیں گے۔ چین میں صدر آصف علی زرداری کو بہت پذیرائی ملی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کے سالڈ ویسٹ اور دیگر منصوبوں پر بات ہوئی۔ سیلاب پر سیاست کرنے کا وقت نہیں، قدرتی آفت آتی ہے تو دنیا سے اپیل کی جاتی ہے لہٰذا اقوام متحدہ سے اپیل کرنی چاہیے لیکن وفاقی حکومت نے آج تک اقوام متحدہ سے اپیل نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے حوالے سے بہت سارے مسائل جنم لیں گے۔ آج بھی سمجھتا ہوں کہ وزیراعظم عالمی سطح پر اپیل کریں۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت متاثرین کی مدد کی جائے۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ جو معاہدہ ہوا وہ پاکستان کے حق میں ہے۔ پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں ملکوں کے لیے مثبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جنگ میں ہم نے بھارت کو شکست دی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت  کرکٹ کو سیاست میں ملوث کر رہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی میں پانی کی فراہمی کیلئے سعید غنی اور ان کی ٹیم کام کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ‘ وزیر بلدیات اور میئر جلد سے جلد منصوبے کو مکمل کریں۔اسلام آباد سے نمائندہ خصوصی  کے مطابق  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  میر مرتضیٰ بھٹو  کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا  کہ وہ وطن عزیز کے وہ جری فرزند تھے جنہوں نے اپنی زندگی آمریت کے خلاف جدوجہد اور اپنے والد قائد عوام  ذوالفقار علی بھٹو کے جمہوری افکار کو زندہ رکھنے کے لیے وقف کردی۔ میر مرتضیٰ بھٹو کی جرأت، ان کی قربانیاں اور عوام کے حقوق کے لیے ان کا عزم کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ ان کی جدوجہد پیپلز پارٹی کی قیادت اور جیالوں کے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی سیکیورٹی کے تناظر میں پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ مثبت پیش رفت ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا(کل)بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ پر کسی قسم کی تقریب یا کیک نہ کاٹنے کا اعلان
  • پاکستان سعودی معاہدہ مثبت، حرمین شریفین کا دفاع ہر پاکستانی کی خواہش: بلاول
  • آج بھی سمجھتا ہوں وزیر اعظم سیلاب متاثرین کے لیےعالمی سطح پر اپیل کریں، بلاول بھٹو
  • بد قسمتی سے ابتک حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے عالمی امداد کی اپیل نہیں کی: بلاول بھٹو زرداری
  • پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ، ہر پاکستانی مکہ مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • آج بھی سمجھتا ہوں وزیراعظم سیلاب متاثرین کےلیےعالمی سطح پر اپیل کریں، بلاول بھٹو
  • پاک،سعودیہ دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اور ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں: بلاول بھٹو
  • پاک سعودی ڈیفینس معاہدہ دونوں ملکوں کیلئے مثبت ہے؛ بلاول بھٹو
  • چین کا ’’پانچ سالہ منصوبہ‘‘: ایک عظیم جہاز کے پرسکون سفر کا نقشہ