اسلام آباد:ابیٹ آباد کے تاجر زبیع اللّٰہ نے بھارت کی جانب سے حملے میں شہید ہونے والی مساجد کی تعمیر اپنے خرچ پر کرانے کا اعلان کردیا۔

ذبیع اللہ کا کہنا تھا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں مساجد و سول آبادی پر حملہ کیا جس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

دوسری جانب بھارت کے رات کی تاریکی میں سویلین آبادی پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستانی عوام کے سر پر خون سوار ہے۔

پاکستانی عوام نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ بھارت میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔

پاکستانی عوام کا کہنا تھا کہ انڈیا کو ہم نہیں چھوڑیں گے، شروع انہوں نے کیا اب ختم ہم کریں گے، پوری قوم دشمن کے مقابلے میں ایک سیسا پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔

پاکستانی شہریوں نے کہا کہ بھارت ایک بزدل دشمن ہے جس نے رات کی تاریکی میں نہتے معصوموں پر حملہ کیا مگر ہم ایسا نہیں کریں گے، ہم تمہیں اندر گھس کر ماریں گے۔

پاکستانی عوام نے کہا کہ ہم اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور بھارت کو یہ پیغام دیا کہ تمہارے پاس جلد پہنچنے والے ہیں۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستانی عوام

پڑھیں:

بھارت کے بزدلانہ حملے میں معصوم بچے کی شہادت

بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے بچے کی تصویر  سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے رات کے اندھیرے میں معصوم پاکستانی سویلینز کو نشانہ بنا یا ہے اور بہاولپور کی مسجد میں ہونے والے اس حملے میں ایک بچہ شہید ہو گیا ہےجبکہ اسی حملے میں ایک خاتون اور مرد بھی شدید زخمی ہوئے ہیں ۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بھارتی حملے کے بعد پاکستانی عوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، دفاعی ماہرین
  • بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں پاکستانی عوام مسلح افواج کے ساتھ
  • آزاد کشمیر،آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والے بہن بھائی کی نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کی تا
  • ایبٹ آباد کے تاجر کا بھارتی حملے میں شہید ہونے والی مساجد کی تعمیر اپنے خرچ پر کرانے کا اعلان
  • پاک بھارت جنگ میں فتح ، عوام کا ہر محاذ پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان
  • بھارت نے سویلین آبادی اور مساجد پر بزدلانہ حملہ کیا ہے، خالد مسعود سندھو
  • بھارت کے بزدلانہ حملے میں معصوم بچے کی شہادت
  • پاکستانی حملے کا خوف، عوام کو تیار کرنے کیلئے پورے بھارت میں سول مشقوں کا اعلان