تنقید کے بعد مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا اتار دیا گیا، ’عوامی طاقت زندہ باد‘
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کی عمارت پر پاکستان کے قومی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لہرا دیا گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ان پر خوب تنقید کی گئی اور ناقدین نے اسے ’قومی پرچم کی بے حرمتی‘ اور ’سیاسی پروپیگنڈا‘ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا، ‘بہت جلد نوٹوں پر بھی وزیراعلیٰ کی تصویر ہوگی’
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کالج پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ کالج کے پرنسپل کا کہنا تھا کہ یہ جھنڈا نصب کرنا ان کا ذاتی حیثیت میں لیا گیا فیصلہ تھا۔ اور اب کالج کی عمارت سے پرچم اتار دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد مریم نواز کی تصویر والا پرچم اتار دیا گیا https://t.
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) October 15, 2025
ایک صارف نے طنزاً کہا کہ دیکھتے رہیے گا کہ کہیں یہ جھنڈا دوبارہ نا لگا دیا جائے۔
نظر رکھنا اس پر، یہ دوبارہ نہ لگا دے،
— Honest Caring (@caring_honest) October 15, 2025
حلیمہ نامی صارف نے کہا کہ مجھے تو لگا تھا تصویر والا لہراتا ہوا پرچم وزیر اعلیٰ کے اکاؤنٹ سے شئیر ہوگا لیکن یہ تو اتر گیا۔
مجھے تو لگا تھا تصویر والا لہراتا ہوا پرچم وزیر اعلیٰ کے اکاؤنٹ سے شئیر ہوگا????
لیکن یہ تو اتر گیا ????
— Halima (@HalimaS01) October 15, 2025
سید احمد عدیل نے لکھا کہ عوامی طاقت زندہ باد۔
عوامی طاقت زندہ باد! https://t.co/y3cgnP5qB6
— Syed Ahmed Adeel ⁱᴾⁱᵃⁿ (@ahmed_adeel2k06) October 15, 2025
واضح رہے کہ اس سے پہلے لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں مریم نواز کے پوسٹرز لگائے گئے تھے جن پر ان کی تصویر کے ساتھ ہیلتھ ریفارمزکے نعرے درج تھے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اسے ’شوبازی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں کو ذاتی برانڈنگ سے پاک رکھنا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب کالج پر مریم نواز کا جھنڈا مریم نواز مسلم لیگ نذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کالج پر مریم نواز کا جھنڈا مریم نواز مسلم لیگ ن مریم نواز کی تصویر والا دیا گیا
پڑھیں:
مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ فیز ٹو سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور وزیر اعلیٰ کی طرف سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
وزیراعلیٰ آفس کے مطابق لاہور شہر میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگیا، جس میں لاہور شہر کی 6,284 گلیوں کی مکمل اپ گریڈیشن کی جائے گی، واسا کی 486 اور لاہور میونسپل کارپوریشن کی 5798 گلیوں کو آئندہ سال جون تک جدید اور قابل فخر بنایا جائے گا۔
راولپنڈی: لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے والا مرکزی ملزم گرفتار
وزیراعلیٰ آفس کا کہنا ہے کہ لاہور کا ہر محلہ روشن اور آباد بنانے کیلئے اجلاس میں مرحلہ وار ماہانہ ورک پلان پیش کیا گیا۔
مریم نواز شریف نے واضح ہدایت کی ہے کہ لاہور کی ترقی میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور نہ ہی لاہور ڈویلپمنٹ پلان فیز ٹو کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور کے ہر کونے کو اب ٹوٹ پھوٹ سے آزاد اور شہریوں کیلئے باعزت بنایا جائے گا، 6 ہزار سے زائد گلیوں کی اپ گریڈیشن کے ساتھ لاہور کا ہر محلہ رہائش کیلئے فخر کی علامت بنے گا۔
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو تبدیل کئے جانے کا امکان
مزید :