لاہور:

گلشن راوی میں کوڑے کے ڈرم سے ملنے والی نومولود کی لاش کا معما پولیس نے حل کر لیا ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی، جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلشن راوی ملک شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم اپنی والدہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر نومولود کی لاش کو کوڑے دان میں پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔ ایس پی سدرہ خان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کی شناخت اور گرفتاری ممکن ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے  جب کہ اس کی ساتھی ملزمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ بھی جلد پولیس کی تحویل میں ہوگی۔

ایس پی سدرہ خان نے کہا کہ شواہد کی بنیاد پر مضبوط چالان مرتب کیا جائے گا تاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے اس موقع پر کہا کہ جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انویسٹی گیشن ایس پی

پڑھیں:

راولپنڈی: غیر قانونی افغانی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 مالک مکان اور 163 افغانی گرفتار

راولپنڈی پولیس نے تین روزہ کریک ڈاؤن کے دوران غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو مکان کرائے پر دینے والے 16 مالک مکان کو گرفتار کر لیا اور 163 افغانی باشندوں کو حراست میں لے کر ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا۔ اس سلسلے میں 51 مقدمات بھی درج کیے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مقدمات مختلف تھانوں میں درج کیے گئے جن میں سٹی، پیرودہائی، وارث خان، بنی، نیوٹاون، صادق آباد، ریس کورس، واہ کینٹ، چکلالہ، ایئرپورٹ، ٹیکسلا، صدرواہ، سول لائنز، مورگاہ، نصیر آباد، مندرہ، جاتلی، گوجرخان، دھمیال، کلرسیداں اور روات شامل ہیں۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی غیر ملکیوں کو اپنی پراپرٹی کرائے پر نہ دیں اور نہ ہی گاڑی، رکشا یا دیگر اشیاء فراہم کریں۔ شہری کسی غیر قانونی غیر ملکی کے ساتھ کاروباری لین دین یا ملازمت کے معاملے میں شامل نہ ہوں۔ قانونی طور پر مقیم غیر ملکی اپنی رجسٹریشن متعلقہ تھانے میں کرائیں تاکہ کوئی مسئلہ نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جھگڑا اور تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
  • راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
  • لاہور: خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے ہوئے گرفتار، پولیس
  • شہری سے بھتا طلب کرنے والا ملزم قریبی رشتے دار نکلا
  • راولپنڈی: غیر قانونی افغانی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 مالک مکان اور 163 افغانی گرفتار
  • اسلام آباد، سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد اپلوڈ کرکے میاں بیوی کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار