کراچی، پولیس مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 ڈاکو گرفتار، اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے نیو کراچی کے سیکٹر 11-I میں پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دیگر دو کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔
پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت دانیال مسیح عرف ڈینی اور وارث مسیح عرف بابو کے ناموں سے ہوئی ہے۔
دونوں زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دیگر دو ملزمان کی شناخت سید نظیر شاہ اور صابر عرف پوما کے نام سے کی گئی ہے، جو موقع سے گرفتار کیے گئے۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 4 پستول، 10 چھینے گئے موبائل فونز اور 2 موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔
ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔
ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔