رائے ونڈ میں 30 روپے کی لڑائی پر وحشیانہ قتل کا ایک اور ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
پولیس نے رائے ونڈ میں 30 روپے کی لڑائی پر وحشیانہ قتل میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دی تھی اور ایس پی صدر کو تمام کاروائی کی خود نگرانی کا حکم دیا تھا۔
پولیس کی اسپیشل ٹیم نے ایس ایچ او رائے ونڈ محمد ذکا کی سربراہی میں ملزم شہزاد کو گرفتار کیا، جس پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایس پی صدر سمیت پوری ٹیم کو شاباش دی۔
مرکزی ملزم کی گرفتاری سے متعلق بتایا گیا کہ پولیس ٹیم نے ٹیکنالوجی سمیت دستیاب وسائل بروئے کار لاکر ملزمان کو گرفتار کیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ دوہرے قتل کا اندوہ ناک واقعہ 21 اگست کو رائے ونڈ میں پیش آیا جہاں پھل فروش ملزمان نے معمولی تنازع پر دو بھائیوں کو تشدد کرکے قتل کیا اور وقوعہ کے بعد مرکزی ملزم روپوش ہو گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد میں اہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے عبداللہ کالج کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت ذیشان کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کی گئی ہے۔