ایف آئی اے کی کامیاب کارروائی: عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
اسلام آباد(صغیر چوہدری )ایف آئی اے کے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل نے عمرہ ویزے کی آڑ میں گداگروں کی سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار کو گرفتار کرلیا ۔ملزم محمد عادل کو چھاپہ مار کاروائی کے دوران اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ
ملزم عمرہ ویزہ کی آڑ میں انسانی سمگلنگ میں ملوث پایا گیا ہے ملزم نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر متعدد خواتین کو عمرہ ویزے پر سعودی عرب بھجوایا تاہم یہ خواتین مبینہ طور پر گداگری میں ملوث رہیں ۔مذکورہ خواتین نے ویزہ کی معیاد ختم ہونے کے باوجود 10 ماہ تک سعودی عرب قیام کیا جنہیں زائد المعیاد قیام کی بنیاد پر پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا
خواتین کی نشاندہی پر ملزم سردار محمد عادل کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ملزم کے ساتھ شریک دیگر ساتھیوں کے ملوث ہونے کا تعین کیا جا رہا ہے
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق نوجوان نےکل رات آئی 8 مرکز میں ہلڑبازی کی اورپولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور گالم گلوچ کی ویڈیو سامنے آئی تھی، ویڈیو میں ملزم پولیس اہلکاروں سے جھگڑتا اورگالم گلوچ کرتا نظر آرہا ہے۔سامنے آنے والی ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر فرارہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔تھانہ آئی9 پولیس نے پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور ہلڑ بازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کی گاڑی بھی تھانے منتقل کر دی ہے۔