مراکش کشتی حادثے میں ملوث اشتہاری اسمگلر قاہرہ سے پکڑا گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ کے خطرناک نیٹ ورک کے اہم رکن عمران عرف ٹونی کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے گرفتار کر لیا ہے، ملزم مراکش اور یونان کشتی حادثات سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انٹرپول کے ذریعے بین الاقوامی کارروائی کرتے ہوئے 2023 کے یونان کشتی حادثے کے مرکزی کردار ملزم عمران ٹونی کو گرفتار کیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کو مصر سے گرفتار کرنے کے بعد ضروری قانونی کارروائی مکمل کر کے پاکستان منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے گوجرانوالہ پہنچا دیا گیا ہے۔
بین الاقوامی نیٹ ورک کا سرگرم رکنترجمان ایف آئی اے کے مطابق عمران ٹونی انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک بڑے بین الاقوامی نیٹ ورک کا حصہ ہے، جو 2012 سے لیبیا سے سرگرم تھا۔
ملزم سیف ہاؤسز کے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستانی شہریوں کو غیرقانونی طور پر سمندری راستوں سے یورپ بھیجنے میں سہولت کاری کرتا رہا ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجنے کے وعدے پر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے، جبکہ اس کے خلاف انسانی اسمگلنگ کے کئی مقدمات درج ہیں۔
گزشتہ گرفتاریاںواضح رہے کہ گزشتہ ماہ مارچ میں ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلنگ کے ایک اور نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔
گرفتار ملزمان میں اعجاز فیصل، طارق محمود، شہباز احمد اور تنویر طارق شامل تھے، جنہیں سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم اعجاز فیصل کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا اور وہ انسانی اسمگلنگ کے ایک سرگرم گینگ کا اہم رکن تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اشتہاری انٹرپول انسانی اسمگلنگ ایف آئی اے پاکستان سیف ہاؤسز عمران ٹونی قاہرہ گجرات گوجرانوالہ گینگ لیبیا مراکش کشتی حادثے مصر نیٹ ورک یورپ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اشتہاری انٹرپول انسانی اسمگلنگ ایف ا ئی اے پاکستان سیف ہاؤسز عمران ٹونی قاہرہ گجرات گوجرانوالہ گینگ لیبیا مراکش کشتی حادثے نیٹ ورک یورپ انسانی اسمگلنگ کے بین الاقوامی کشتی حادثے ایف آئی اے نیٹ ورک
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔