فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ انسانیت کے خلاف اعلان جنگ ہے‘حسن بلال ہاشمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(صباح نیوز)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظمِ اعلیٰ حسن بلال ہاشمی نے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کو انسانیت، بین الاقوامی قوانین، اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے اور پرامن امدادی کارکنوں پر کیا جانے والا حملہ اسرائیل کی سفاکیت، جارحانہ عزائم اور فلسطینی عوام کے خلاف جاری ریاستی دہشت گردی کا تسلسل ہے۔ یہ حملہ صرف ایک انسانی ہمدردی کے مشن پر نہیں بلکہ پوری انسانیت کے ضمیر پر حملہ ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ عالمی قوانین، انسانی اقدار اور بین الاقوامی اخلاقیات کو پاں تلے روندنے میں کسی تردد کا شکار نہیں۔ فلسطین کی مظلوم عوام پر گزشتہ کئی دہائیوں سے مسلط ظلم، قبضے، قتل عام اور محاصرے کے بعد اب انسانی امداد پہنچانے والے قافلوں کو بھی نشانہ بنایا جانا اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ اسرائیلی ریاست ایک مجرم اور نسل پرست ذہنیت کی نمائندہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج اگر عالمی ادارے، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور مسلم ممالک خاموش رہے تو کل کسی اور قوم کو بھی اسی درندگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اسلامی دنیا کے لیے اب خاموشی یا بیانات کافی نہیں، وقت آ گیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف مشترکہ عملی اقدامات کیے جائیں۔ اسرائیل کے ساتھ سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کیے جائیں، اقوام متحدہ میں اس دہشت گرد ریاست کے خلاف قراردادیں پیش کی جائیں اور انسانی حقوق کے عالمی فورمز پر اس ظلم کو بے نقاب کر کے قانونی چارہ جوئی کی جائے۔حسن بلال نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور قوم کے نوجوانوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ سوشل میڈیا سمیت ہر پلیٹ فارم پر اس صہیونی جارحیت کے خلاف آواز بلند کریں اور دنیا کو بتائیں کہ امتِ مسلمہ اپنے مظلوم بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی، عظمیٰ بخاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہےکہ پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی۔لاہور میں معروف ہدایت کارہ سنگیتا کی نئی فلم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عظمٰی بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز سنیما انڈسٹری کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہیں، نوجوان نسل کو ٹچ اسکرین سے نکال کر سنیما کی طرف لائیں گے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ہم اچھے ڈرامے بنالیتےہیں تو اچھی فلم کیوں نہیں بناسکتے، اچھے ڈراموں کے ساتھ اچھی فلمیں بھی بنانا ہوں گی، نوجوان ہدایت کار فلمی دنیا میں نئی سوچ لے کر آئیں، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے فلمی دنیا کو نئی سمت دی ہے، فلم کسی مخصوص طبقے کے لیے نہیں ہونی چاہیے، اچھے موضوعات پر معیاری فلمیں بناناہوں گی۔
پاکستان کی پرائیویٹ حج سکیم کے 3 منظمین کی پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے کی خوشی میں مکہ مکرمہ میں اظہار تشکر کی تقریب
ان کا کہنا تھا کہ پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی، فلموں کے ذریعے ملک کا مثبت تشخص اجاگر کیا جاسکتا ہے، فلم سٹی منصوبے میں تمام جدید سہولیات فراہم کریں گے، جو نوجوان فلم اور ڈرامہ پڑھ کر آرہے ہیں انہیں بھی موقع ملےگا۔
مزید :