ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارت میں شادی کے دوران اس وقت دلچسپ و عجیب صورتحال پیدا ہو گئی جب لڑکے والوں کو پتہ چلا کہ گھونگھٹ کے اندر موجود دلہن وہ لڑکی نہیں جس سے شادی کے لیے دولہا بارات لے کر آیا تھا ۔ سوشل میڈیا پر وائر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا دلہن سٹیج پر موجود ہیں ، اس دوران دلہن چکرا کر نیچے گرتی ہے تو کسی باراتی کی نظر اس پر پڑ جا تی ہے پھر ایک دم پنڈال میں ہلچل مچ جاتی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاں موجود ایک باراتی کہہ رہا ہے کہ دلہن کو تبدیل کیا گیا ہے ، یہ وہ لڑکی نہیں جو پہلے ہمیں دکھائی گئی تھی ، اب ہم شادی نہیں کریں گےاس پر دلہن والے کہتے ہیں کہ اب تو رسمیں بھی ہو گئی ہیں اب تو شادی کرنی پڑے گی تو باراتی نے جواب دیا کہ اب شادی نہیں ہو گی ۔ دلہن والے لڑکی کے چہرے پر گھونگٹ کرتے ہیں تو دولہا پھر سے گھونگٹ اتار دیتا ہے ۔

View this post on Instagram

A post shared by TV1 INDIA खबरों का नया अड्डा* (@tv1indialive)

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

کراچی: مختلف مقامات سے نوعمر لڑکی سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد

کراچی  کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مختلف مقامات سے نوعمر لڑکی سمیت دو افراد کی لاشیں ملیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 51 سی میں گھر کی پہلی منزل سے نوعمر لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنے قبضے میں لیکر شواہد حاصل کرنے کے بعد عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن عرفان آصف نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 11 سالہ آسیہ کے نام سے کی گئی جس کی پڑوسی نے اپنی چھت سے لٹکتی ہوئی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ۔

ابتدائی معلومات کے مطابق متوفیہ کے والدین میں گزشتہ شب جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد بچی کی والدہ گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی ۔متوفیہ کی لاش ملنے کے وقت گھر پر کوئی موجود نہیں تھا۔ تاہم، شبہ ہے کہ آسیہ نے والدین میں ہونے والے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا کر خودکشی کی ہے۔

تاہم، پولیس دیگر پہلوؤں پر بھی تحقیقات کر رہی ہے اور اس حوالے سے وجہ موت کے تعین کے لیے متوفیہ آسیہ کا پوسٹ مارٹم بھی کرایا گیا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد حتمی طور پر ہلاکت کا تعین کیا جا سکے گا۔

دریں اثنا سرجانی ٹاؤن کے علاقے کے سیکٹر 54 سی کے قریب خالی پلاٹ میں پانے سے بھرے ہوئے گڑھے سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔

پولیس کے مطابق متوفی کی لاش کئی روز پرانی بتائی جاتی ہے جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی جبکہ اس کی عمر 30 سے 35 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گڑھے میں بھرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے کا معلوم ہوتا ہے۔

تاہم، پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: پولیس سب انسپکٹر کے گھر سے کام کرنے والی لڑکی کی لاش برآمد
  • چارلی کرک کے قتل کے بعد ملزم کی دوست کے ساتھ کیا گفتگو ہوئی؟ پوری تفصیل سامنے آگئی
  • دریائے ستلج میں سیلابی پانی میں کمی کے باوجود بہاولپور کی درجنوں بستیوں میں کئی کئی فٹ پانی موجود
  • دریائے ستلج میں پانی کم ہونے کے باوجود بہاولپور کی درجنوں بستیوں میں کئی کئی فٹ پانی موجود
  • پی ٹی آئی میں منافق لوگ موجود، پارٹی کو کمزور کر رہے ہیں، علی امین گنڈا پور
  • کراچی، حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن کے سبب پانی کی فراہمی معطل
  • کراچی، 11 سالہ بچی کے قتل کیس میں پیشرفت، تحقیقات میں اہم انکشافات
  • خیبرپختونخوا کے کسی بھی ضلع میں چند سو سے زیادہ دہشتگرد موجود نہیں، آئی جی
  • کراچی: مختلف مقامات سے نوعمر لڑکی سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد
  • غزہ کی المناک صورت حال پوری انسانیت کی ناکامی ہے، حاجی حنیف طیب