ممبئی: بھارتی فلم ’سو لانگ ویلی‘ کے پروڈیوسر کرن سنگھ کے خلاف ماڈل و اداکارہ روچی گُجر نے مبینہ طور پر 23 لاکھ روپے کے دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے بتایا کہ جمعہ کی رات فلم کے پریمیئر کے موقع پر روچی گُجر نے اسٹیج پر کرن سنگھ کو چپل دے ماری جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

پولیس نے بتایا کہ اس واقعے سے ایک روز قبل اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ مقدمہ متعدد دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے جو دھوکہ دہی سے متعلق ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Times Applaud Trends (@timesapplaudtrends)

ماڈل کی جانب سے شکایت میں الزام ہے کہ کرن سنگھ نے ان سے 23 لاکھ روپے اس وعدے پر لیے تھے کہ انہیں ایک ٹی وی فلم پروجیکٹ میں حصہ، منافع کا شیئر اور اسکرین کریڈٹ دیا جائے گا۔ تاہم مبینہ طور پر وعدے پورے نہ کیے گئے، جس پر ماڈل نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا۔

ممبئی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور متعلقہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مختلف علاقوں میں بارشیں ہی بارشیں؛محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نےملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب میں بعض مقامات پرآج بھی موسلادھاربارش اورژالہ باری کا امکان ہے،اسلام آبادمیں آج شام کےوقت بارش ہوگی،راولپنڈی،مری،گلیات،اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ،لاہور،شیخوپورہ،سیالکوٹ،نارووال،ساہیوال،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،ننکانہ صاحب،فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور،ملتان، خانیوال،لودھراں، مظفرگڑھ اور راجن پور میں بھی بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا میں بھی بعض مقامات پر موسلادھار بارش اورژالہ باری کا امکان ہے، دیر،چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام،کوہاٹ،بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان،خیبر اور وزیرستان، پشاور، ہری پور،مانسہرہ، ایبٹ آباد،مردان اور ہنگو میں بھی بارش متوقع ہے۔

سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم شدیدگرم اورخشک رہےگاجبکہ سکھر،لاڑکانہ،جیکب آباد،دادو،گھوٹکی ،کشموراور شکارپورمیں بارش متوقع ہے،دوسری جانب بلوچستان کےجنوبی اضلاع میں بھی موسم شدید گرم رہنےکی توقع ہے،جبکہ کوئٹہ،ژوب،شیرانی،زیارت،چمن،قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ،بارکھان،ڈیرہ بگٹی،نصیر آباد، کوہلو، موسیٰ خیل،خضدار میں بھی بارش متوقع ہے۔

مزید پڑھیں۔کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار مقرر کرنے کی سفارش

متعلقہ مضامین

  • ایچ ای سی نے ڈیٹا لیک سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے وا لی خبروں کی تردید کردی
  • کم از کم ماہانہ اجرت کتنی ہونی چاہیے؟  نئے مالی سال کے لیے سفارش کردی گئی
  • فہد مصطفیٰ نےپنجاب حکومت سے سینما اوقات کار میں نرمی کی اپیل کردی
  • وزیراعظم کی معروف صنعتکاروں، ممتاز کاروباری شخصیات سے ملاقات، پالیسی سازی، بجت سے متعلق مشاورت
  • مختلف علاقوں میں بارشیں ہی بارشیں؛محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
  • کفایت شعاری اقدامات، حکومت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • بی جے پی کو پیپر لیک سے نہیں بلکہ اس ایشو پر بات کرنے سے مسئلہ ہے، اروند کیجریوال
  • معروف میکسیکن انفلوئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں، قتل کا شبہ
  • فلم ’کالا ہرن‘ پر سلمان خان کا قانونی نوٹس، پروڈیوسر نے الزامات مسترد کر دیے