سکھر: نیو پنڈ پولیس نے نوعمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) نیو پنڈ پولیس نے نوعمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کا ملزم گرفتار کرلیا، مقدمہ درج۔ ترجمان پولیس کیمطابق ملزم اعجاز شاہ سکنہ گوسڑجی نے پیر مراد شاہ مائیکرو کالونی سکھر کی ایک 12/13 سالہ لڑکی شیریں ولد امیر بخش میرانی کو گنے کے جوس میں نشہ آور چیز پلاکر بے ہوش کردیا تھا اور اس کے ساتھ زیادتی کے بعد فرار ہوگیا تھا۔نیو پنڈ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپوں کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے زیر دفعہ 452-376-337 J (پی پی سی) کے تحت مقدمہ نمبر 53/2025 درج کرلیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔