ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں پولیس نے چالان پراسیکوشن برانچ میں جمع کرا دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عدالت میں جمع کردہ چالان میں نوجوان عمر حیات کو قاتل قرار دیا گیا ہے اور اس کے 164 کے تحت اعترافی بیان کا حوالہ بھی شامل ہے۔
راجہ نوید کیانی اور محمد عدنان پر مشتمل پراسیکوشن کی دو رکنی ٹیم چالان کی جانچ پڑتال کرے گی۔
اسکروٹنی مکمل ہونے پر چالان عدالت میں جمع ہوگا، جس کے بعد متعلقہ جج کے روبرو ٹرائل کا آغاز کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو عمر حیات نامی لڑکے نے دوستی نہ کرنے پر گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ
کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔