ایف آئی اے نے ویزا فراڈ میں ملوث 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
ایف آئی اے نے اسلام آباد اور لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے ویزا فراڈ میں ملوث دو انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون نے کارروائی کے دوران ملزمان نوید طاہراور زبیر محمد کو گرفتار کیا جو کہ سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث ہیں۔
ملزم نوید طاہر نے شہری کو لیتھوانیا میں ملازمت کا جھانسہ دیکر 16 لاکھ 80 ہزار روپے ہتھیائے۔
ترجمان کے مطابق ملزم زبیر محمد نے شہری سے امریکہ بھجوانے کے نام پر 7 لاکھ روپے بٹورے تھے۔
ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے تھے۔
Post Views: 5.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔