اسلام آباد سے گدھے کا گوشت برآمد: پولیس تحقیقات میں ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
اسلام آباد: دارالحکومت میں 50 گدھے اور 25 من گوشت برآمد ہونے کے معاملے کی تحقیقات میں پولیس اہم تفصیلات سامنے لے آئی۔پولیس حکام نے بتایا کہ گدھوں کی کھالیں گوادر لے جا کر بیرون ملک برآمد کی جاتی تھیں، گرفتار غیر ملکی شہری حال ہی میں پاکستان آیا ہے اور اس کا 90 دن کا ویزا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گدھے پنجاب کے مختلف علاقوں سے لا کر لوگ فروخت کرتے تھے.
گزشتہ روز اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے چھاپے کے دوران 50 سے زائد گدھے اور 25 من گوشت برآمد کر کے غیر ملکی شہری کو گرفتار کیا۔ فوڈ اتھارٹی نے ترنول کے قریب ہوٹلوں کو فراہم کیا جانے والا 25 من گوشت اور 50 زندہ گدھے برآمد کیے۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ گوشت کن علاقوں میں فراہم کیا گیا ہے اس کی تفتیش جاری ہے۔انہوں نے بتایا تھا کہ موقع پر موجود ایک غیر ملکی شہری کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ گوشت کو غیر ملکی باشندوں کے کھانے کیلیے استعمال کرنے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔فوڈ اتھارٹی نے ملوث افراد کے خلاف فی الفور اندراج مقدمہ کا حکم دیا جبکہ گوشت کو تلف کر دیا گیا تھا۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: غیر ملکی شہری فوڈ اتھارٹی
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، رمشا کالونی تہرا قتل کیس ٹریس، 2 ملزمان گرفتار
اسلام آباد پولیس نے تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے رمشا کالونی میں تہرے قتل کیس کا سراغ لگا لیا۔ مقتولین میں محمد اکرام، ان کا بیٹا عمانوائیل اور بیٹی زویہ شامل تھے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتولین کو جوس میں نشہ آور اشیاء اور گولیاں ملا کر پلایا، جس کے بعد قتل کرکے مقتولین کے موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت یشوا ولد بہادر اور یشوا ولد رمضان کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس ٹیم نے سیف سٹی کیمروں اور تکنیکی ذرائع کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے قلیل وقت میں گرفتاری پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی اور کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تہرا قتل