اسلام آبادمیں گدھے کے گوشت کی برآمدگی کا مقدمہ درج، ہوشربا انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
اسلام آبادمیں گدھے کے گوشت کی برآمدگی کا مقدمہ درج، ہوشربا انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں گدھے کے گوشت کی برآمدگی کے معاملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق مقدمہ اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر کی مدعیت میں تھانہ سنگجانی میں درج کیاگیا۔مقدمے کے متن کے مطابق اطلاع ملی کہ اسلام آبادمیں گدھے کے گوشت کی فروخت کاکام کیاجارہاہے، پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارا تو 25من گدھے کا گوشت برآمد ہوا، فارم ہاوس سے 45 کے قریب زندہ گدھے بھی ملے۔
ایف آئی آر کے مطابق جائے وقوع سے گدھے کے گوشت کی ترسیل کا کوئی ریکارڈ اورنہ ہی کوئی سرکاری اجازت نامہ برآمدہوا، جائے وقوعہ سے چینی نماشخص پایا گیا۔چینی نماباشندے نے فارم ہاوس کے مالک کا نام جانگ لیانگ بتایا جو کہ چین میں رہتاہے، جائے وقوعہ سے 1000کلوگرام گدھے کا گوشت ملا،جسے تلف کر دیا گیا۔ادھرگدھے کا گوشت کس کو سپلائی کیا جارہاتھا، تاحال معمہ حل نہ ہوسکا، گدھوں کا گوشت پاکستان میں کس کو سپلائی کیا جارہا تھا یا کسی دوسرے ملک جانا تھا، تفتیش میں تاحال سامنے نا آسکا۔
ذرائع نے کہا کہ جائے وقوعہ سے گرفتارشخص سے تفتیش کے دوران پولیس کچھ نانکلواسکی،گرفتارشخص چین کاشہری نکلا، گرفتارشخص 23جون کو نوے دن کے ویزے پر پاکستان داخل ہوا۔پولیس ذرائع نے کہا کہ گرفتارچینی باشندہ ناخواندہ اور انگریزی نہیں جانتا، گدھوں کا گوشت کرتے ہوئے گرفتارشخص کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا گیا ، مجسٹریٹ نے گرفتارچینی باشندے کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعالمی دباو، اسرائیل کا غزہ کے 3علاقوں میں روز 10گھنٹے کیلئے حملے روکنے کا اعلان عالمی دباو، اسرائیل کا غزہ کے 3علاقوں میں روز 10گھنٹے کیلئے حملے روکنے کا اعلان مون سون بارشوں کے دوران 271افراد جاں بحق ، 655زخمی ہوئے وزیراعظم کا ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کی سہولت اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں دھڑ جڑے بچوں کو الگ کرنے کے آپریشن کا آغاز بلند شرح سودکاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں رکاوٹ ہے، زاہد اقبال چوہدری ملک میں پولیو کے 3نئے کیسزرپورٹ ، رواں سال تعداد 17ہو گئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: گدھے کے گوشت کی
پڑھیں:
بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:شہباز شریف
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بلوچستا ن میں بسنے والے بلوچوں اور پشتونوں نے قیام پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، جبکہ اسلام آباد چاروں صوبوں کا مشترکہ مسکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بسنے والے بلوچوں اور پشتونوں نے قیامِ پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا، وزیراعظم کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت پنجاب نے بلوچستان کے لیے 150 ارب روپے کا حصہ دیا، جبکہ دیگر تین صوبوں نے بھی بلوچستان کے مفاد میں اپنا حصہ ڈالا، یہ کسی پر احسان نہیں بلکہ قومی بھائی چارے اور یکجہتی کی مثال ہے۔
اوپن مارکیٹ میں مہنگائی برقرار، آٹا، گھی اور دالیں مہنگی
شہباز شریف نے بتایا کہ کراچی سے چمن تک دو رویہ شاہراہ کی تعمیر جاری ہے اور بلوچستان کے 27 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر توانائی پر منتقل کیا جا چکا ہے تاکہ صوبے میں زرعی اور توانائی کے شعبوں کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے عوام کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور اس جنگ میں 90 ہزار پاکستانی شہید ہوئے۔
پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری