کراچی:

عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان اپنا چوتھا لیگ میچ پیر کو پورٹوریکو کے خلاف کھیلے گا۔

قومی جونئیر ٹیم اپنے تینوں میچز جیت کر پہلے ہی پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکی ہے، ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں جاری چیمپئن شپ میں قومی جونیر ٹیم کوئی گیم ہارے بغیر فتوحات سمیٹ کر 6 پوائنٹس کے ساتھ  پول اے میں سر فہرست ہے۔

اس پول سے ارجنٹائن، ازبکستان اور بیلجیئم نے بھی اگلے رونڈ میں قدم رکھ دیا، پاکستان نے پول میچز میں بیلجیم، میزبان ازبکستان اور ترکیہ کو شکست دی تھی،پاکستان اپنا 5 واں میچ منگل کو ارجنٹائن سے کھیلے گا، ٹاپ 16 ٹیموں کا ناک آؤٹ راؤنڈ 30 جولائی سے شروع ہوگا جبکہ فائنل 3 اگست کو شیڈول ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 31 رنز سے شکست دے دی

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا چیمپئنز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان چیمپئنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے اور جیت کے لیے 199 رنز کا ہدف دیا۔ عمر امین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 رنز کی نصف سنچری اسکور کی جبکہ شعیب ملک 46 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ دیگر بیٹسمینوں میں شرجیل خان نے 19، کامران اکمل نے 17، محمد حفیظ نے 8 اور آصف علی نے 11 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا چیمپئنز کی جانب سے اولیور نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ وین پارنیل اور جے پی ڈومینی کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

199 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا چیمپئنز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز ہی بنا سکی۔ مورے وین وک نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 20 گیندوں پر 44 رنز بنائے، تاہم ان کی اننگز ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔ ہاشم آملہ 12، جے پی ڈومینی 11 اور وین پارنیل 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے بولنگ میں بھی شاندار کارکردگی دیکھنے میں آئی۔ کپتان محمد حفیظ اور سہیل تنویر نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، جبکہ رومان رئیس، عماد وسیم، سہیل خان، شعیب ملک اور وہاب ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس فتح کے ساتھ پاکستان چیمپئنز نے ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے اور شائقین کو ایک یادگار مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ٹیم اگلے ماہ شارجہ میں تین ملکی سیریز کھیلے گی
  • عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان کی راؤنڈ آف 16 میں رسائی
  • عالمی جونیئر چیمپئن شپ: مصر کے محمد ذکریا اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب
  • بھارت کیخلاف چوتھا ٹیسٹ: جو روٹ نے کئی عالمی ریکارڈز توڑ ڈالے
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 31 رنز سے شکست دے دی
  • عالمی چیمپئن شپ میں کامیابی کے بعد پاکستان اسنوکر ٹیم وطن پہنچ گئی
  • ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کےلیے قومی اسکواڈ کا اعلان
  • کیا کرکٹر اعظم خان نے اپنا وزن کم کرلیا؟ شاداب خان نے پول کھول دیا
  • مغربی کنارے کا الحاق غیر قانونی، عالمی برادری اسرائیل کو جواب دہ ٹھہرائے: پاکستان