سول آرمڈ فورس فرنٹیئر کانسٹیبلری کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
سٹی 42: محسن سپیڈ کا ایک اور اہم اقدام سامنے آگیا ،سول آرمڈ فورس فرنٹیئر کانسٹیبلری کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلانے کا فیصلہ کرلیا
پہلے فرنٹیئر کانسٹیبلری صرف خیبرپختونخوا تک محدود تھی ،ایف کون فورس میں 561 پلاٹونز ہیں جن کہ بھرتی صرف پختون قبائل سے کی جاتی تھی ،وفاقی کابینہ نے فرنٹیئر کانسٹیبلری ایکٹ 1915 میں ترمیم کی منظوری دے دی ،فرنٹیئر کانسٹیبلری کا نام تبدیل کر کے فیڈرل کانسٹیبلری کر دیا گیا ہے،صدر مملکت فیڈرل کانسٹیبلری ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دیں گے
حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین
آرڈیننس کے بعد فیڈرل کانسٹیبلری چاروں صوبوں اسلام آباد آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تعینات ہو گی ،فیڈرل کانسٹیبلری میں تمام صوبوں سے بھرتی ہو گی اور ان کی کمانڈ پولیس سروس کے افسران کریں گے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فرنٹیئر کانسٹیبلری فیڈرل کانسٹیبلری
پڑھیں:
ثمر بلور کا فیصلہ حیران کن نہیں: ایمل ولی خان
ایمل ولی خان—فائل فوٹوعوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ثمر بلور کا فیصلہ حیران کن نہیں، متعدد ساتھیوں نے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں ایمل ولی خان اور اے این پی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور نے میڈیا سے گفتگو کی۔
اے این پی کے صدر نے کہا کہ ثمر بلور کا فیصلہ حیران کن نہیں، حاجی غلام احمد بلور آج بھی پارٹی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، متعدد ساتھیوں نے پہلے ہی اس امکان سے آگاہ کر دیا تھا۔
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے والی ثمر ہارون بلور کو ن لیگ نے رکن قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ ثمر بلور کو ایم این اے کی نشست شہید بشیر بلور اور شہید ہارون بلور کے لہو کی بدولت ملی۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ غلام بلور کی 60 سال سے زائد کی سیاسی زندگی میں قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، غلام بلور کی شخصیت اس عمر میں مزید آزمائشوں کی ہرگز حق دار نہیں۔
دوسری جانب غلام احمد بلور نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ثمر بلور کی اپنی مرضی ہے، کسی کے ذاتی فیصلے میں کیا کر سکتا ہوں، میں اے این پی کے ساتھ ہوں۔