اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، 25 من گدھے کا گوشت برآمد
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کر لیا۔
ترجمان اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے مطابق ترنول میں 50 سے زائد گدھے اور بڑی مقدار میں گوشت برآمد ہوا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملوث افراد کے خلاف فی الفور اندراجِ مقدمہ کا حکم دے دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے سندھ اسمبلی:گدھے کاگوشت کس کس نے کھایا ؟اراکین کو تشویشترجمان اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فوڈ اتھارٹی ٹیم کی جانب سے گدھے کا گوشت تلف کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہرہ صدیق کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ گوشت بیرونِ ملک سپلائی کیا جاتا تھا۔
انہوں نے کہا ہے کہ فوڈ اتھارٹی ٹیم کی جانب سے ٹوٹل 25 من گوشت برآمد کیا گیا، موقع پر موجود ایک غیر ملکی شہری کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے یہ بھی کہا ہے کہ گوشت کن کن ایریاز میں سپلائی کیا گیا، اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد فوڈ اتھارٹی گوشت برا مد گدھے کا
پڑھیں:
صفر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس جاری
سٹی 42 : ماہ صفر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف میں جاری ہے۔
اجلاس کی صدارت مفتی رمضان سیالوی کررہے ہیں، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالعزیز اس موقع پر موجود ہیں۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی عمر 19 گھنٹے بتائی جا رہی ہے ، چاند کی پیدائش رات 12 بج کے 22 منٹ پہ ہوئی ہے۔ انہوں ںے بتایا کہ مطلع ابرآلود و چاند کی عمر کم ہونے کے سبب چاند کا نظر آنا مشکل ہے، چاند کی عمر کم سے کم اٹھائیس گھنٹے ہونا ضروری ہے۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
غروب شمس و قمر کے درمیان فرق لاہور میں 40 منٹ ہوگا ، چاند کی زاویائی فرق 6.5 ہوگا جو 9 ڈگری تک ہونا چاہیے۔