اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے متعدد کارکنان کو پاپو ایکٹ کے تحت دی گئی 6 ماہ قید کی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تمام ملزمان 20،20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں، جس کے بعد انہیں رہائی دی جائے گی۔ پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانتیں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 382-A کے تحت منظور کی گئیں۔

یہ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے سنایا، جن کے روبرو پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت کی درخواستیں زیر سماعت تھیں۔ ان کارکنوں کے خلاف تھانہ رمنا میں دو علیحدہ مقدمات درج تھے۔

فیصلے کے بعد پی ٹی آئی حامیوں نے عدالت کے باہر خوشی کا اظہار کیا، جبکہ وکلا نے کہا کہ یہ عدالتی حکم انصاف کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

راجہ بشارت کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا

ارشاد قریشی:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما راجہ محمد بشارت کو تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کی جانب سے تحویل میں لینے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق راجہ بشارت راولپنڈی میں الیکشن ٹریبونل کے باہر این اے 55 کیس کی پیشی کے سلسلے میں موجود تھے، جہاں انہیں مختصر طور پر پولیس تحویل میں لیا گیا۔ بعد ازاں تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے انہیں چھوڑ دیا۔

رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت  کا کہنا ہے کہ میرے خلاف تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں۔ ہماری سیاسی اور قانونی جدوجہد جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ راجہ بشارت پی ٹی آئی کے ان رہنماؤں میں شامل ہیں جن کے خلاف ماضی میں 9 مئی کے بعد مختلف مقدمات درج کیے گئے تھے، تاہم انسداد دہشت گردی عدالت سے انہیں ان مقدمات میں ضمانت حاصل ہو چکی ہے۔

میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا

متعلقہ مضامین

  • عدالت نے پی ٹی آئی کے 8 کارکنوں کی سزا معطل کرتے ہوئے دو مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لیں
  • 26 نومبر احتجاج کیس: غیرحاضر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • پی ٹی آئی کارکنان کو پاپو ایکٹ کے تحت دی گئی 6 ماہ کی سزا معطل
  • سپریم کورٹ: ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزم کی فوری گرفتاری لازمی قرار
  • پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہینِ مذہب کے الزامات پر کمیشن بنانے کا فیصلہ معطل کردیا
  • پی ٹی آئی کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا: اسد عمر
  • راجہ بشارت کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا
  • پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسلام آباد سے گرفتار