برطانوی اداکار مائیکل وارڈ پر پولیس کی جانب سے جنسی زیادتی اور تشدد کے الزامات عائد کردیے گئے۔

میٹروپولیٹن پولیس فورس کے مطابق 27 سالہ اداکار کو زیادتی کے دو اور جنسی تشدد کے تین الزامات کا سامنا ہے۔ ان الزامات تعلق ایک ہی خاتون سے ہے۔ ملزم کی جانب سے ان مبینہ جرائم کا ارتکاب جنوری 2023 میں کیا گیا تھا۔

مائیکل وارڈ نے خود پر عائد ہونے والے الزامات کی تردید کی اور ایک بیان میں کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ وہ عدالت میں بے گناہ ثابت ہوں گے۔

وہ 28 اگست کو لندن کی ٹیمز مجسٹریٹ عدالت میں پیش ہوں گے۔

واضح رہے مائیکل وارڈ بلیو اسٹوری، بُک آف کلیرینس اور ایڈنگٹن جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ جبکہ 2020 میں بافتا ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

دلجیت دوسانجھ کس پاکستانی گلوکار کے مداح نکلے؛ مشہور گانا بھی گنگنایا

سُر سنگیت کی کوئی سرحد نہیں ہوتیں اور پاکستانی گلوکاروں کی صلاحیتوں کا معترف دنیا کا ہر بڑا سنگر ہے۔

بھارت کے عالمی شہرت یافتہ مقبول گلوکار دلجیت دوسانجھ بھی ایک پاکستانی گلوکار کے مداح نکلے اور ان کا گانا بھی گنگنایا۔

دلجیت دوسانجھ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے بیک گراؤنڈ میں سجاد علی کا مشہور گانا "راوی" چل رہا تھا اور بھارتی گلوکار اس گانے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

پاکستان اور بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے دلجیت کے اس عمل کو سرحدوں سے بالاتر ہوکر فن کی عزت قرار دیتے ہوئے خوب سراہا۔

دلجیت دوسانجھ ان دنوں خبروں میں ہیں اپنی نئی فلم "سردار جی 3" کے باعث جس میں اُن کے ساتھ پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر جلوہ گر ہوئیں۔

فلم کی ریلیز کے بعد بھارت میں کچھ حلقے دلجیت کو پاکستانی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

دلجیت نے تنقید کا بھرپور جواب دیا اور کہا کہ فلم کی شوٹنگ تو فروری میں مکمل ہوچکی تھی اُس وقت تو سب نارمل تھا اب اچانک اتنا شور کیوں؟

ویسے یہ سب تنازعات ایک طرف، دلجیت اور ہانیہ کی جوڑی کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

"سردار جی 3" نے بھارت، پاکستان اور دیگر ممالک میں 27 جون کو ریلیز کے بعد باکس آفس پر زبردست بزنس کیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • خوشاب: اوباش نوجوانوں نے نشہ دے کر 2 سگی بہنوں کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہینِ مذہب کے الزامات پر کمیشن بنانے کا فیصلہ معطل کردیا
  • غزہ کی سنگین صورتحال پر برطانوی وزیرِاعظم کا ہنگامی ردعمل، فرانس اور جرمنی سے مشاورت کا اعلان
  • کینیڈا کی جونیئر ہاکی ٹیم کے 5 سابق کھلاڑی جنسی زیادتی کے مقدمے سے بری
  • دلجیت دوسانجھ کس پاکستانی گلوکار کے مداح نکلے؛ مشہور گانا بھی گنگنایا
  • رجب بٹ کے مسائل کے پیچھے کونسی مشہور شخصیت ہے؟ ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے بتا دیا
  • کراچی: نئی نویلی دلہن کو سفاکانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کا اعتراف جرم
  • توہینِ مذہب الزامات پر کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
  • شوہر کے بدترین جنسی تشدد کا شکار ہونے والی بیوی زندگی کی بازی ہار گئی