پاک بحریہ کے اہلکاروں کو عسکری اعزازات تفویض
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
سٹی 42: پاک بحریہ کے اہلکاروں کو عسکری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب ہوئی
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے اہلکاروں میں عسکری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب بحریہ آڈیٹوریم، کراچی میں منعقد ہوئی۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور افسران وجوانوں کومختلف عسکری اعزازات سے نوازا۔
ستارہ امتیاز (ملٹری) حاصل کرنے والے افسران میں کموڈور راشد محمود شیخ،کموڈور تصور اقبال، کموڈور عامر اقبال، کموڈور راشد نذیر،کموڈور ذیشان شاہد،کموڈور ڈاکٹر ندیم قریشی،کموڈور ڈاکٹر طارق معراج رسول خان،کموڈور ڈاکٹر عطاء اللہ،کموڈور محمد عمیر، کموڈور شاہد واصف، کموڈور ثاقب حبیب، کموڈور فیصل اقبال قاضی اور کیپٹن سید عاطف حسین بخاری شامل تھے۔
حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین
تمغہ امتیاز (ملٹری) حاصل کرنے والوں میں کیپٹن نوید احمد، کمانڈر عمران رضا، کمانڈر بابر ابن سلیم، کمانڈر نجیب اللہ خان نیازی، کمانڈر رضوان اللہ، سرجن کمانڈر محسن رضا خان، کمانڈر امتیاز محمد، کمانڈر محمد انور، لیفٹیننٹ کمانڈر سید نعمان مسعود، لیفٹیننٹ کمانڈر ولید عارف اور لیفٹیننٹ کمانڈر محمد عمر شامل تھے۔
تمغہ بسالت؛ کمانڈر منور احمد بھٹی، کمانڈر نعیم احمد خان، صدام حسین پی ایم ٹی-I اور زین علی پی ایم ٹی-II نے وصول کیا۔
شکر گڑھ میں درمیانے درجے کا سیلاب، زمینی رابطہ منقطع
پاک بحریہ کے ایم سی پی اوز ، سی پی اوز اور سیلرز کو 31 تمغہ خدمت (ملٹری)-I، 53 تمغہ خدمت (ملٹری)-II اور 99 تمغہ خدمت (ملٹری)-III جبکہ 60 افسران، ایم سی پی اوز/ سی پی اوز/ سیلرز اور نیوی سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستائشی اسناد سےنوازا گیا۔
تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جیل روڈ سے ملحقہ سڑک پر شگاف پڑ گیا ،اتنظامیہ غائب
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعلیٰ بلوچستان کا شہید ایس ایچ او کے اہلِ خانہ سے تعزیت، اعزازات اور مالی امداد کا اعلان
بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے بھاگ میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے ایس ایچ او لطف علی کھوسہ کے اہلِ خانہ سے تعزیت کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی صحبت پور پہنچے، جہاں انہوں نے شہید کے بیٹوں کو گلے لگا کر ان کے والد کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہید لطف علی کھوسہ اور کانسٹیبل عظیم کھوسہ نے دہشت گردوں کے مقابلے میں جانیں قربان کر کے بلوچستان پولیس کی جرأت اور قربانی کی نئی مثال قائم کی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ شہداء کے بچوں کے تعلیمی اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی، جبکہ بیواؤں اور اہلِ خانہ کو ماہانہ وظیفہ اور مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
مزید برآں، تھانہ صحبت پور کو شہید ایس ایچ او لطف علی کھوسہ کے نام سے منسوب کرنے اور شہید کے گاؤں کے اسکول کو اپ گریڈ کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔
اس موقع پر آئی جی پولیس محمد طاہر رائے اور صوبائی وزراء بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کو صبر کی تلقین کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بگٹی نے کہا کہ پولیس کے شہداء کی قربانیاں بلوچستان میں امن و امان کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے اپیل کی کہ صوبے کو جدید ہتھیار اور وسائل فراہم کیے جائیں تاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ مزید مؤثر بنائی جا سکے۔
مقامی شہریوں نے وزیراعلیٰ کے دورے کو شہداء کے خاندانوں کے لیے حوصلہ افزا قدم قرار دیا۔