ستمبر میں ملکی برآمدات 11 فیصد گر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
چئیرمین پی ٹی سی نے فواد انور کہا ہے کہ ستمبر میں برآمدات 11 فیصد گر گئیں، جب کہ پاکستان کی برآمدات پہلی ششماہی میں 3.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔
چیرمین پی ٹی سی نے کہا کہ ٹیکسٹائل برآمدات میں 2 فیصد کمی ہوئی، کاٹن برآمدات میں 7.8 فیصد کمی، نِٹ فیبرکس 29.5 فیصد گر گئیں، پاکستان عالمی مارکیٹ میں مسابقت کھو رہا ہے۔
چیرمین پی ٹی سی نے کہا کہ حکومت نے اقدام نہ کئے تو برآمدی معیشت ناقابلِ تلافی نقصان سے دوچار ہو گی، کارخانے دباؤ میں، آرڈرز دوسرے ممالک منتقل ہو رہے ہیں، درستگی کے اقدامات نہ ہوئے تو پاکستان کا برآمدی بنیاد خطرے میں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سہ ملکی سیریز: فائنل میں آج پاکستان اور سری لنکا مدمقابل آئیں گے
سہ ملکی سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹائٹل کی جنگ آج ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں شیڈول فائنل میچ کا ٹاس شام ساڑھے پانج بجے ہوگا جبکہ میچ کا آغاز چھ بجے ہوگا۔
سری لنکا نے آخری لیگ میچ میں پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
زمبابوے کی ٹیم چار میں سے صرف ایک میچ جیت سکی اور فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں 0-3 کی شکست کے بعد سہ ملکی سیریز میں بھی پاکستان اور زمبابوے سے اپنے ابتدائی میچز ہار گئی تھی۔
تاہم پھر اس کے بعد اگلے دونوں میچز میں فتح حاصل کرکے فائنل میں رسائی حاصل کی۔