ٹرائی نیشن سیریز فائنل، پاکستان اور سری لنکا آج مدمقابل ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان ٹیم نے 4 میں 3 میچز جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جبکہ سری لنکا نے 2 میچز جیتنے کے بعد فائنل میں جگہ بنائی۔سری لنکن ٹیم نے پہلے زمبابوے اور آخری میچ میں پاکستان کو شکست دی۔کپتان سلمان علی آغا اور سری لنکن کپتان داسن شناکا نے مقامی ہوٹل میں ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔دونوں ٹیموں کے لئے فیصلہ کن معرکہ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ شام 6 بجے شروع ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :