اسلام آباد خوش منظر یا بد صورتی کا شکار شہر؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
اسلام آباد، پاکستان کا پہلا باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تعمیر کیا گیا دارالحکومت، جو کبھی نظم و ضبط، سبزے اور خوبصورتی کی علامت سمجھا جاتا تھا، اب رفتہ رفتہ بدصورتی کے دامن میں دھنستا جا رہا ہے۔
یوں تو پاکستان کے تقریباً ہر شہر کی اپنی ایک الگ خوبصورتی ہے، مگر بدصورتی بھی اپنی ہی نوعیت کی ہے۔ مارگلہ کی سرسبز پہاڑیوں کے دامن میں بسایا گیا یہ شہر انتظامی غفلت، تجاوزات اور بے ترتیبی کا شکار دکھائی دیتا ہے۔
ایک طرف جدید رہائشی سیکٹروں کے عین وسط میں قائم کچی آبادیاں دن بہ دن گندگی کی آماجگاہ اور خطرات کا مسکن بنتی جا رہی ہیں، تو دوسری طرف تجاوزات شہر کی وسیع شاہراہوں اور جدید بازاروں کا حسن ماند کر رہی ہیں۔ زیرِ تعمیر رہائشی سیکٹرز قبضہ مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہیں، جبکہ پہلے سے آباد علاقے جرائم کی بڑھتی وارداتوں سے متاثر ہیں۔
اسلام آباد کے گلی کوچوں میں بھکاریوں کی یلغار اب معمول بن چکی ہے، اور وہ شہر کے ہر داخلی راستے سے داخل ہو رہے ہیں۔ وہ اسلام آباد جو کبھی سکون، سبزے، پھولوں اور خوشبوؤں کا گہوارہ تھا، اب شور، گندگی، تجاوزات، جرائم اور بھکاریوں کا مسکن بنتا جا رہا ہے۔
اس کے باسی بے بسی کی تصویر بنے حکام کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ وہ کب وفاقی دارالحکومت کو ان بدصورتیوں سے نجات دلا کر اسے اس کی روایتی خوبصورتی واپس لوٹائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
سردار تنویر الیاس کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ عدالت میں پیش
رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف اسلام آباد میں دو مقدمات درج ہیں۔ عدالت نے پولیس رپورٹ پیش ہونے پر درخواست نمٹا دی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس اعظم خان نے سردار تنویر الیاس کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل راجہ ضمیرالدین، ایف آئی اے اور پولیس حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے سردار تنویر الیاس کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف اسلام آباد میں دو مقدمات درج ہیں۔ عدالت نے پولیس رپورٹ پیش ہونے پر درخواست نمٹا دی۔